• Fri, 06 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بہار اور ادیشہ سمیت ۶؍ ریاستوں میں اب ’’ایس ایس آر‘‘ کا حکم

Updated: November 06, 2026, 10:58 AM IST | Agency | New Delhi

۱۲؍ نومبر سے آغاز، خصوصی سمری نظر ثانی میں نام شامل کئے جائیں گے، حتمی فہرست ۲۱؍ جنوری کو جاری ہوگی۔

Gyanesh Kumar. Picture: INN
گیانیش کمار۔ تصویر: آئی این این

الیکشن کمیشن نے بہار اور ادیشہ سمیت ۶؍ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹر لسٹ کی خصوصی سَمری  نظرثانی (ایس ایس آر) کا حکم جاری کیا ہے۔ اس کے لیے یکم جنوری۲۰۲۷ء کو اہلیت کی تاریخ مقرر کی گئی ہے جبکہ حتمی ووٹر لسٹ ۲۱؍ جنوری کو شائع کی جائے گی۔ یہ عمل ۱۲؍ نومبر سے بہار اور دیگر ریاستوں میں شروع ہو جائے گا۔ اس عمل کے دائرے میں اروناچل پردیش، چندی گڑھ، دادرا   نگر حویلی اور دمن   دیو، میزورم، ادیشہ، سکم اور بہار شامل ہیں۔ یہ قدم ووٹر لسٹ کی نظرثانی کے معاملہ پر جاری سیاسی تنازع اور اپوزیشن کی جانب سے بڑے پیمانے پر ووٹروں کے نام حذف کئے جانے کے الزامات کے درمیان اٹھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: امریکی وسط مدتی انتخاب میں صبا حیدر نے بھی کامیابی کا پرچم لہرایا، بلند شہر میں ان کے گھر جشن

کمیشن نے حکم نامے میں ۶؍ ریاستوں اور  کے چیف الیکشن افسران (سی ای او) کو عوامی نمائندگی قانون کی دفعہ ۲۱؍کے تحت نظرثانی کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اس میں خاص طور پر ایسے اہل شہریوں کے نام ووٹر لسٹ میں شامل کرنے پر زور دیا گیا ہے، جن کے نام اب تک درج نہیں ہیں۔ ان میں نوجوان اور پہلی بار ووٹ دینے والے افراد نمایاں طور پر شامل ہیں۔کمیشن کے خط کے مطابق، پولنگ مراکز کی معقول تنظیم نو اور ازسرنو ترتیب کا کام ۲۰؍ نومبر تک مکمل کیا جائے گا۔ ووٹر لسٹ کا یکجا مسودہ ۳۰؍ نومبر کو شائع ہوگا۔ دعوے اور اعتراضات درج کرانے کی مدت ۳۰؍ نومبر سے ۳۰؍ دسمبر تک ہوگی۔ انتخابی رجسٹریشن افسران (ای آر او) کو ۱۶؍ جنوری تک تمام دعوئوں اور اعتراضات کا تصفیہ کرنا ہوگا۔ اس کے بعد۲۱؍جنوری کو حتمی ووٹر لسٹ شائع کی جائے گی۔

جن ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں   ایس آئی آر جار ی ہے یا حال ہی میں مکمل ہوا ہے، وہاں ایس ایس آر کا عمل فوری طور پر شروع نہیں کیا جائیگا۔ ان میں آندھرا پردیش، ہریانہ، جھارکھنڈ، کرناٹک، مہاراشٹر، میگھالیہ، ناگالینڈ، دہلی، تریپورہ اور تلنگانہ شامل ہیں۔ کمیشن نے کہا ہے کہ ان علاقوں کے لئے الگ سے پروگرام کا اعلان کیا جائے گا۔ ہماچل پردیش، جموں  کشمیر  اور لداخ میں بھی نظرثانی کا پروگرام بعد میں جاری ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK