Inquilab Logo Happiest Places to Work

اکولہ کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر ہفتہ وصولی کے الزام میں معطل

Updated: April 19, 2026, 11:54 AM IST | Ali Imran | Mumbai

کان کنی کے ٹھیکیداروں سے فی کس ۱۵؍ ہزار روپے رشوت طلب کی تھی، شکایت کے بعد فوری طور پر کارروائی۔

The officer was insulting the contractors by calling them. Photo: INN
افسر نے ٹھیکیداروں کو بلا کر بے عزت کیا تھا۔ تصویر: آئی این این

اکولہ کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر پرمود گائیکواڑ کو آخر کار معطل کر دیا گیا ہے۔ گائیکواڑ کے خلاف جبری وصولی کا مقدمہ درج ہونے کے بعد حکومت نے بڑی کارروائی کی ہے۔ واضح رہے کہ کان اورا سٹون کرشر کے مالکان سے ہفتہ وصول کرنے کے الزام میں اکولہ ایم آئی ڈی سی علاقہ پولیس تھانے میں گائیکواڑ کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ تاہم ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر پرمود گائیکواڑ کو ۱۵؍ہزار روپے رشوت طلب کرنا مہنگا پڑا اور اس معاملے میں انہیں معطل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: پیارے خان کے بیان پر نونیت رانا بھڑک اٹھیں، اشتعال انگیز الزامات

موصولہ تفصیلات کے مطابق کان کےٹھیکیداروں نے الزام لگایا تھا کہ اکولہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر پرمود گائیکواڑ نے ان سے ۱۵؍ہزار روپے کا مطالبہ کیا تھا اور انہیں دھمکی بھی دی تھی۔ دو ہفتے قبل کان اور اسٹون کریشر مالکان نے ایم آئی ڈی سی پولیس میں شکایت درج کروائی تھی۔ اس شکایت کی بنیاد پر گائیکواڑ کے خلاف جبری وصولی کا معاملہ درج کیا گیاتھا۔معاملہ  درج ہونے کے بعد ایک ایڈیشنل ضلع کلکٹر سطح کے افسر کی معطلی نے ضلع کے انتظامی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ معطلی کی مدت کے دوران، گائیکواڑ کو اکولہ ڈسٹرکٹ کلکٹریٹ ہیڈ کوارٹر میں ہی رہنا ہوگا۔ حکومت نے گائیکواڑ کو حکم دیا ہے کہ وہ بغیر پیشگی اطلاع کے اکولہ ہیڈکوارٹر سے باہر نہ جائیں، اس دوران حکومتی سطح پر اس معاملے کی تحقیقات کا حکم بھی  دیا گیا ہے۔ بتادیں کہ اکولہ ضلع میں کم درجہ والی معدنیات کی متعدد کانیں ہیں۔ ان کانوں سے پتھر، گٹی اور مرم نکالا جاتا ہے۔ اس کے بدلے میں معدنیات کا محکمہ کان کے ٹھیکیداروں  سے فیس وصول کرتا ہے۔ محکمہ ریونیو محکمہ معدنیات کو ریکوری کا ہدف دیتا ہے۔ اس دوران جب مارچ میں، اونر شپ فیس کی وصولی زوروں پر تھی، تو ٹھیکیداروں کی اسوسی ایشن نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر پرمود گائیکواڈ پر ۱۵؍ہزار روپے فی کس ہفتہ مانگنے کا سنگین الزام لگایا تھا۔ پرمود گائیکواڑ نے رقم کی وصولی کیلئے ان سے موبائل فون پر بار بار رابطہ کیا۔ 

یہ بھی پڑھئے: آر ایس ایس دفتر کی سیکوریٹی کیخلاف عرضداشت

تنظیم کے ارکان کو دفتر میں بلا کر ان کی تذلیل کی۔ اس نے رقم کا مطالبہ کیا۔ یہاں تک کہ اس نے خود بھی کچھ جگہ جا کر رقم جمع کی۔ کان کنی کی تمام بارودی سرنگیں بند کرنے کی دھمکی بھی دی۔ آخر کار گائیکواڑ کی ہراسانی سے تنگ آکر ان ٹھیکیداروں نے اجتماعی طور ایم آئی ڈی سی پولیس اسٹیشن میں اس معاملے کی شکایت درج کروائی۔ شکایت کے بعد ایف آئی آردرج کرلی گئی ہے، اور اعلیٰ سطحی جانچ کے احکام جاری کئے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK