اسپتال انتظامیہ کے مطابق مریضوں کو طبی خدمات فراہم کی جارہی ہیںاور میڈیکل اسٹاف اسپتال خالی کرنے کیلئے تیار نہیں ہے۔
EPAPER
Updated: August 28, 2024, 1:37 PM IST | Agency | Ramallah
اسپتال انتظامیہ کے مطابق مریضوں کو طبی خدمات فراہم کی جارہی ہیںاور میڈیکل اسٹاف اسپتال خالی کرنے کیلئے تیار نہیں ہے۔
اسرائیل نے وسطی غزہ کی پٹی میں عوام کےانخلاء کے نئے احکامات جاری کئے ہیں جسے دیر البلح گورنری میں واقع الاقصیٰ اسپتال انتظامیہ نے تسلیم کرنے سے انکا ر کردیا ہے۔ اسپتال کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر محمد الحاج نے کہا ہے کہ طبی ٹیموں کی جانب سے قابض صہیونی فوج کی طرف سے جبری انخلاء کے احکامات کے باوجود اب تک مریضوں کو طبی خدمات کی فراہمی جاری رکھی ہوئی ہے اورطبی عملہ اسپتال کو خالی کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔ الحاج نے کہا کہ دیر البلح میں الاقصی شہداء ہاسپٹل ۱۰؍ لاکھ سے زائد بے گھر افراد کو صحت کی خدمات فراہم کرتا ہے۔ اگر یہ کام کرنا بند کر دیتا ہے تو صحت کے شعبے میں انسانی تباہی واقع ہو گی، اور یہ ا مریضوں کی موت کا سبب بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسپتال میں اب تک انتہائی نگہداشت کے کمروں میں ۷؍مریض سنگین حالت میں ہیں اور باقی شعبوں میں تقریباً۱۰۰؍ مریض ہیں جنہیں مسلسل دیکھ بھال کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھئے:سیلاب میں پھنسے افراد کو بچانے والا مدینہ منورہ کا نوجوان ہیرو بن گیا
الحاج نے نشاندہی کی کہ کچھ مریض اور بے گھر لوگ اسرائیلی نشانہ بننے کے خوف سے اسپتال چھوڑ گئے۔ تقریباً۱۰۰؍مریض اب بھی اسپتال میں زیر علاج ہیں جن میں سے۷؍انتہائی نگہداشت میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی گورنری میں کچھ فیلڈ اسپتال ہیں، لیکن ان کی گنجائش بہت کم ہے۔ وہ شہدا الاقصیٰ اسپتال کی جگہ نہیں لے سکتے۔ قابض فوج نے وسطی غزہ کی پٹی میں شہدا الاقصی اسپتال کے آس پاس کے رہائشی اسکوائر کو خالی کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں جس کے نتیجے میں اسپتال میں موجود ہزاروں شہری پچھلے حملوں کی طرح اس پر حملے کے خوف سے بے گھر ہوگئے ہیں۔