• Tue, 16 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایشیا کپ : ہندوستان سے شکست کے بعد پاکستان کو ایک اور جھٹکا

Updated: September 16, 2025, 10:01 PM IST | New Delhi

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے شکایت کی تھی کہ میچ ریفری اینڈی پائکرافٹ نے۱۴؍ ستمبر کو ایشیا کپ کے میچ سے قبل ٹاس کے دوران پاکستانی کپتان سلمان علی آغا سے ہندوستانی کپتان سوریہ کمار یادو سے ہاتھ نہ ملانے کو کہا تھا۔

India and Pakistan Match Image.Photo:PTI
ہندوستان اور پاکستان کے میچ کی تصویر۔تصویر:پی ٹی آئی

ایشیا کپ میں ہندوستان کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان کو ایک کے بعد ایک جھٹکے لگ رہے ہیں۔ پہلے میدان میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے جھٹکا دیا اور اب میدان کے باہر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اس مطالبے کو مسترد کر دیا ہے، جس میں میزبان یو اے ای کے خلاف ایشیا کپ کے اپنے آخری گروپ میچ سے قبل میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو پینل سے ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیئے:خواتین ون ڈے: بلے بازی رینکنگ میں مندھانا پھر سر فہرست

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے شکایت کی تھی کہ میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی کپتان سلمان علی آغا سے کہا تھا کہ وہ۱۴؍ ستمبر کو ایشیا کپ میچ سے قبل ٹاس کے دوران ہندوستانی کپتان سوریہ کمار یادو سے مصافحہ نہ کریں۔اطلاعات کے مطابق پاکستان کا کہنا ہے کہ اگر آئی سی سی نے ان کے مطالبے پر غور نہیں کیا تو وہ ایشیا کپ سے دستبرداری پر غور کرے گا۔ اس پر آئی سی سی کے ایک ذرائع  نے پی ٹی آئی کو بتایاکہ ’’گزشتہ رات آئی سی سی نے پی سی بی کو جواب بھیجا ہے، جس میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ اینڈی پائکرافٹ کو پینل سے نہیں ہٹایا جائے گا اور ان کی درخواست کو مسترد کر دیا گیا ہے۔‘‘
 اینڈی پائی کرافٹ کو بدھ کو متحدہ عرب امارات کے خلاف پاکستان کے آخری گروپ میچ کے لیے ریفری بنایا گیا ہے اور اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا ٹیم اس وجہ سے میچ سے دستبردار ہوتی ہے یا نہیں۔ اینڈی پائکرافٹ آئی سی سی کے ایلیٹ پینل کے سب سے تجربہ کار میچ ریفریز میں سے ایک ہیں اور اب تک۶۹۵؍ بین الاقوامی میچوں کا حصہ رہ چکے ہیں۔ پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق یہ تنازع اس لیے کھڑا ہوا ہے کیونکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے کرکٹ آپریشنز ڈائریکٹر عثمان والہا نے کپتان سلمان کو ایشیا کپ کے قواعد و ضوابط کے بارے میں درست معلومات نہیں دی تھیں۔
 میچ جیتنے کے بعد ہندوستانی ٹیم نے کسی پاکستانی کھلاڑی سے ہاتھ نہیں ملایا تھا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ ٹاس کے دوران بھی سوریا نے پاکستانی کپتان سلمان آغا سےہاتھ نہیں ملایا اور نہ ہی مصافحہ کیا۔ یہ سلسلہ پورے میچ میں جاری رہا۔ میچ ختم ہونے کے بعد بھی ٹیم انڈیا کے کسی کھلاڑی نے کسی پاکستانی کھلاڑی سے ہاتھ نہیں ملایا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK