• Tue, 16 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

شاہ رخ خان اور ان کی منیجر پوجا ددلانی اشاروں میں بات کرتے ہیں

Updated: September 16, 2025, 10:00 PM IST | Mumbai

`بیڈز آف بالی ووڈکی اداکارہ انیا سنگھ نےشاہ رخ خان کی منیجر پوجا ددلانی اور ان کے تعلقات کے بارے میں بات چیت کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اداکار اپنے منیجر کی آنکھوں کے اشاروں کو بھی سمجھتے ہیں۔

Shah Rukh Khan And Pooja Dadlani.Photo:INN
پوجا ددلانی اور شاہ رخ خان۔ تصویر:آئی این این

آرین خان کی ہدایت کاری میں بننے والی پہلی فلم `بیڈز آف بالی ووڈکا ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد سے مسلسل بحث میں ہے۔ ٹریلر میں جہاں شاہ رخ خان اور ان کے باڈی گارڈ روی سنگھ کی ایک جھلک نظر آئی، وہیں پوجا ددلانی جو کہ طویل عرصے تک کنگ خان کی منیجر رہ چکی ہیں، بھی نظر آئیں۔ اگرچہ پوجا عوامی شخصیت نہیں ہیں لیکن شاہ رخ خان کے مداح انہیں اچھی طرح پہچانتے ہیں۔ وہ اکثر عوامی جلسوں میں سپر اسٹار کے ساتھ کھڑی نظر آتی ہیں۔ اب ویب سیریز کی اداکارہ انیاسنگھ  نے شاہ رخ اور ان کی منیجر پوجا کے بارے میں بات کی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:’’وینز ڈے‘‘ سیزن ۲ کے ’’اوم شانتی اوم‘‘سے متاثر ہوکر بنانے کا دعویٰ

اداکارہ انیا سنگھ، جو آرین خان کی سیریز میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں، حال ہی میں شاہ رخ اور ان کی منیجر پوجا ددلانی کے درمیان خاص  رابطے کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ’’مجھے شروع میں پوجا سے ملنے کا موقع نہیں ملا، لیکن بعد میں ان کے اور شاہ رخ صاحب کے تعلقات کو دیکھ کر بہت اچھا لگا۔ان کا رشتہ خاندان جیسا ہے، سچ پوچھیں تو میں کسی دن پوجا بننا چاہوں گی کیونکہ وہ سب سے زیادہ وقت شاہ رخ صاحب کے ساتھ گزارتی ہیں۔‘‘
انیا سنگھ نے مزید انکشاف کیا کہ پوجا اور شاہ رخ کے درمیان اچھی انڈراسٹینڈنگ ہے۔ انہوں نے کہا  کہ کئی بار پوجا ، صرف شاہ رخ صاحب کی طرف دیکھتی ہیں اور وہ جانتی ہیں کہ وقت ختم ہو گیا ہے۔ ان کا رشتہ اتنا گہرا ہے کہ دونوں بغیر کچھ کہے اشاروں سے بات کرتے ہیں۔ یہ تب ہی ممکن ہے جب آپ کسی کو اچھی طرح جانتے ہوں۔  آپ کو بتا دیں  پوجا ددلانی ۱۵؍ سال سے زیادہ عرصے سے شاہ رخ خان کے ساتھ بطور منیجر کام کر رہی ہیں۔ کنگ خان کی ہر عوامی  میٹنگ  میں پوجا نظر آتی  ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK