Inquilab Logo Happiest Places to Work

ڈونالڈ ٹرمپ کے استقبال میں ’العیالہ‘ رقص، دنیا بھر میں تنقیدیں

Updated: May 17, 2025, 3:59 PM IST | Agency | Mumbai

 جمعہ کے روز ڈونالڈ ٹرمپ اپنے مشرق وسطیٰ کا دورہ مکمل کرکے واشنگٹن لوٹ گئے لیکن ان کے مختلف بیانات اور اعلانات کے ساتھ ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر خوب گردش کر رہا ہے۔

The video is being shared on social media and questions are being raised. Photo: INN
سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کیا جا رہا ہے اور سوال اٹھایا جا رہا ہے۔ تصویر: آئی این این

 جمعہ کے روز ڈونالڈ ٹرمپ اپنے مشرق وسطیٰ کا دورہ مکمل کرکے واشنگٹن لوٹ گئے لیکن ان کے مختلف بیانات اور اعلانات کے ساتھ ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر خوب گردش کر رہا ہے جس میں ٹرمپ، متحدہ عرب امارات کے حاکم شیخ زاہد النیہان کے ساتھ ان کے محل میں داخل ہو رہے ہیں اور ان کے دونوں طرف کچھ دوشیزائیں سفید کپڑوں میں ملبوس اپنے بال کھولے اپنی گردنیں ہلاکر ان کا استقبال کر رہے ہیں۔ ان کے پیچھے فوجی اہلکاروں کی ایک قطار بھی ہے۔ 

ٹرمپ انہیں ہاتھ کے اشارے سے سلام کرتے ہوئے آگے بڑھ رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو خوب شیئر کیا جا رہا ہے اور پوچھا جا رہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی اسلامی شناخت کہاں گئی؟ عام خواتین کو سخت پردے میں رہنے کا حکم دینے والے حکمرانوں کو کیا ہو گیا جو ٹرمپ کا یوں استقبال کیا جا رہا ہے؟ بتادیں کہ اس رقص کو العیالہ کہا جاتا ہے جو قدیم زمانے میں جنگ کے وقت پیش کیا جاتا تھا۔ ایک طرح سے جنگ میں شامل مردوں کو خواتین کی حفاظت کیلئے سلامی کے طور پر پیش کیا جاتا تھا۔ آج کے دور میں بھی یہ رقص عرب ممالک میں ہوتا ہے لیکن شادیوں میں گھروں کے اندر۔ یہ پہلا موقع ہے جب یوں سرعام کسی صدر کے استقبال میں پیش کیا گیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK