• Tue, 23 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

البانیہ: بدعنوانیوں کے خلاف حکومت مخالف مظاہرہ

Updated: December 23, 2025, 6:03 PM IST | Tirana

البانیہ میں حکومت پر بد عنوانی کے الزام عائد ہونے کے بعد عوام نے حکومت مخالف مظاہرے کئے، اور وزیراعظم کے استثنیٰ کے خاتمے کا مطالبہ کیا، وزیر اعظم کے دفترپر پیٹرول بم پھینکے، اور نائب وزیراعظم بیلنڈا بالوکو کے خلاف بدعنوانی کے الزامات عائد ہونے کے بعد حکومت کے استعفے کا مطالبہ کیا۔

A scene from an anti-government protest in Albania. Photo: X
البانیہ حکومت مخالف مظاہرے کا ایک منظر۔ تصویر: ایکس

 البانیہ کے دارالحکومت تیرانا میں مظاہرین نے پیر کو وزیراعظم ایڈی راما کے دفتر والی عمارت پر پٹرول بم پھینکے، نائب وزیراعظم بیلنڈا بالوکو کے خلاف بدعنوانی کے الزامات عائد ہونے کے بعد حکومت کے استعفے کا مطالبہ کیا۔واضح رہے کہ بدعنوانی اور منظم جرائم سے نمٹنے والے خصوصی پراسیکیوشن آفس نے پارلیمنٹ سے اس ہفتے بالوکو کا استثنیٰ (امیونٹی) ختم کرکے ان کی گرفتاری کی اجازت دینے کی درخواست کی ہے۔ ایڈی راما کی حکمران جماعت کے پاس پارلیمنٹ میں اکثریت ہونے کی وجہ سے واضح نہیں ہے کہ ووٹ کب متوقع ہے۔تاہم حال ہی میں سیاسی کشیدگی اس وقت بڑھ گئی جب بالوکو پر الزام لگایا گیا کہ انہوں نے بڑے انفراسٹرکچر منصوبوں میں کچھ کمپنیوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے سرکاری فنڈز کا استعمال کیا۔جبکہ بالوکو نے گزشتہ ماہ پارلیمنٹ میں ان الزامات کو ’’بدنام کرنے، کنایہ آرائی، نصف سچ اور جھوٹ‘‘ قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ وہ عدلیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں گی۔ دریں اثناء احتجاجیوں کے پٹرول بم پھینکنے پر پولیس نے سرکاری عمارت کی حفاظت کی، لیکن مظاہرین کو پیچھے نہیں دھکیلا۔

یہ بھی پڑءھئے: ترک پارلیمنٹ میں حکمراں اور اپوزیشن اراکین کے درمیان ہاتھا پائی، بجٹ منظور

 ایک احتجاجی، آربن سولو نے کہا، ’’ہماری برداشت ختم ہو چکی ہے کیونکہ یہ چوری کیے گئے دسیوں اور سینکڑوں ملین یورو کا معاملہ ہے، اور وہ استعفیٰ نہیں دے رہی ہیں۔ یہ شرمناک ہے۔‘‘واضح رہے کہ بالوکو انفراسٹرکچر کی وزارت بھی سنبھالتی ہیں، جو سڑکوں، پلوں اور سرنگوں جیسے منصوبوں پر سینکڑوں ملین یورو کی لاگت کا انتظام کرتی ہے۔
واضح رہے کہ یہ احتجاج اس وقت ہوا جب گذشتہ ہفتے ہی پارلیمنٹ کے اندرمخالفین نے نئے اومبڈزمین کے حلف اٹھانے کی تقریب میں پرفارمز جلائے، اسپیکر پر پانی کے بوتل پھینکی اور وزرا کی نشستوں پر قبضہ کر لیا، جس کے بعد پولیس کو مداخلت کرنی پڑی۔ جس کے بعد مخالف جماعت ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ سالی بیریشا نے کہا، ’’ان لوگوں کے ساتھ پارلیمنٹ نہیں چل سکتی جو چوری کرتے ہیں اور بھاگ جاتے ہیں۔‘‘ حکا م کے مطابق، بالوکو پر آٹھ سڑک تعمیراتی معاملات میں عوامی خریداری (پبلک پروکیورمنٹ) کے طریقہ کار میں مداخلت کرنے کا الزام ہے۔ ان میں سے ایک جنوبی البانیہ میں۳؍ اعشاریہ ۷؍ میل لمبی سرنگ کے ٹنڈر سے متعلق ہے۔ وزیراعظم راما نے اپنی نائب کا دفاع کرتے ہوئے ان الزامات پر تنقید کی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ہند - نیوزی لینڈ آزادانہ تجارتی معاہدہ کو حتمی شکل دیدی گئی

بین الاقوامی توجہ:
تاہم یہ بحران بین الاقوامی سطح پر بھی زیرِ بحث ہے۔ جس کی وجہ یہ ہے کہ البانیہ نیٹو کا رکن ہے اور یورپی یونین میں شمولیت کا خواہاں ہے، جس کے لیے عدالتی اصلاحات اور بدعنوانی پر قابو پانا اہم شرط ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK