Updated: February 01, 2026, 8:02 PM IST
| Melbourne
اسپین کے عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار کارلوس الکاراز نے میلبورن کے راڈ لیور ایرینا میں تاریخ رقم کر دی۔ اتوار کو کھیلے گئے سنسنی خیز فائنل میں الکاراز نے دفاعی چیمپئن نوواک جوکووچ کو چار سیٹس کے مقابلے میں ۶۔۲، ۲۔۶، ۳۔۶،۵۔۷؍ سے شکست دے کر پہلی بار آسٹریلین اوپن کا خطاب جیت لیا۔
کارلوس الکاراز۔تصویر:آئی این این
اسپین کے عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار کارلوس الکاراز نے میلبورن کے راڈ لیور ایرینا میں تاریخ رقم کر دی۔ اتوار کو کھیلے گئے سنسنی خیز فائنل میں الکاراز نے دفاعی چیمپئن نوواک جوکووچ کو چار سیٹس کے مقابلے میں ۶۔۲، ۲۔۶، ۳۔۶،۵۔۷؍ سے شکست دے کر پہلی بار آسٹریلین اوپن کا خطاب جیت لیا۔ محض ۲۲؍ سال کی عمر میں یہ کارنامہ انجام دے کر وہ کیریئر گرینڈ سلیم مکمل کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے ہیں۔
الکاراز اب ٹینس کی تاریخ کے ان چھ عظیم کھلاڑیوں کے کلب میں شامل ہو گئے ہیں جنہوں نے چاروں بڑے گرینڈ سلیم (آسٹریلین اوپن، فرنچ اوپن، ومبلڈن اور یو ایس اوپن) کم از کم ایک بار جیتے ہیں۔ وہ اب راڈ لیور، آندرے اگاسی، راجر فیڈرر، رافیل ندال اور نوواک جوکووچ جیسے نامور ستاروں کے ہم پلہ آ گئے ہیں۔ ۳۸؍ سالہ جوکووچ نے میچ کا آغاز روایتی جارحیت سے کیا اور پہلا سیٹ ۲۔۶؍ سے بآسانی جیت لیا۔ ایسا لگ رہا تھا کہ تجربہ کار جوکووچ اپنا ۲۵؍واں گرینڈ سلیم ریکارڈ بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
دوسرے سیٹ سے الکاراز نے اپنی تھکاوٹ کو پیچھے چھوڑا اور بیس لائن سے جوکووچ کے دفاع کو پاش پاش کرنا شروع کیا۔ انہوں نے دوسرا اور تیسرا سیٹ جیت کر میچ پر گرفت مضبوط کر لی۔چوتھے سیٹ میں جوکووچ نے بھرپور مزاحمت کی اور چھ بریک پوائنٹس بچائے، لیکن ۱۲؍ویں گیم میں الکاراز نے فیصلہ کن بریک لے کر تین گھنٹے اور دو منٹ میں فتح اپنے نام کر لی۔
ممبئی اوپن ٹینس: ۱۶؍ سالہ مایا راجیشورن کو مین ڈرا کے لیے وائلڈ کارڈ مل گیا
ٹینس کی دنیا میں تہلکہ مچانے والی۱۶؍ سالہ سنسنی خیز کھلاڑی مایا راجیشورن ریوتی ایک بار پھر ایل اینڈ ٹی ممبئی اوپن ڈبلیو ٹی اے ۱۲۵؍ کے سیریز کے مین ڈرا میں جلوہ گر ہوں گی۔ مایا کو اس اہم ٹورنامنٹ کے لیے وائلڈ کارڈ انٹری دی گئی ہے، جو ۲؍ سے۸؍ فروری ۲۰۲۶ءتک مہاراشٹرا اسٹیٹ لان ٹینس ایسوسی ایشن کے گراؤنڈز پر منعقد ہوگا۔
یہ بھی پڑھئے:باکس آفس پر فلم ’’بارڈر۲‘ ‘ اور ’’مردانی ۳‘‘ میں زبردست مقابلہ آرائی
مایا راجیشورن نے گزشتہ سیزن میں کوالیفائر سے سفر شروع کر کے سیمی فائنل تک رسائی کر کے سب کو حیران کر دیا تھا۔ اس سفر کے دوران انہوں نے کئی سینئر اور اعلیٰ رینکنگ کی حامل بین الاقوامی کھلاڑیوں کو شکست دی۔ انہیں سیمی فائنل میں خطاب جیتنے والی جل ٹیچ مین کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
یہ بھی پڑھئے:سرمائی اولمپکس میں امریکی ادارے آئی سی ای کی شمولیت پر عوامی غم و غصہ
اس سال مایا کا چیلنج پہلے ہی راؤنڈ سے سخت ہوگا، جہاں ان کا مقابلہ تھائی لینڈ کی پانچویں سیڈ لانلانا تارارودی سے ہوگا۔ مایا کا ارادہ گزشتہ سال کی کامیابی کو دہرانے اور ہوم گراؤنڈ پر بہترین کھیل پیش کرنے کا ہے۔