Inquilab Logo Happiest Places to Work

علی گڑھ : طلبہ یونین انتخابات کرانے کیلئے اے ایم یوکے طلبہ کی بھوک ہڑتال جاری

Updated: August 19, 2025, 12:44 PM IST | Agency | Aligarh

باب سیدپر طلبہ نے وائس چانسلر’لاپتہ‘کا مزاحیہ پوسٹر چسپاں کیا، بھوک ہڑتال پربیٹھے ۲؍طلبہ کی حالت بگڑی۔

Such posters were pasted against the VC. Photo: INN
وی سی کے خلاف اس طرح کے پوسٹر چسپاں کئے گئے۔ تصویر: آئی این این

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میںطلبہ یونین انتخابات کے مطالبے کے ساتھ طلبہ کی بھوک ہڑتال چوتھے روز بھی جاری ہے۔ قانون کے دو طلبہ،سید کیف حسن اورمحمد ریان بابِ سید پر بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہیں، ان کی مانگ ہے کہ انتظامیہ فوری طور پر طلبہ یونین کے انتخابات کروائے۔
بھوک ہڑتال شروع ہوئے چار دن ہوچکے ہیں اور دونوں طلبہ کی صحت مسلسل بگڑ رہی ہے۔ ملکھان سنگھ ڈسٹرکٹ ہسپتال کی میڈیکل ٹیم ان کی صحت کی نگرانی کر رہی ہے اور انہیں بار بار ہسپتال میں داخل ہونے کا مشورہ دے رہی ہےلیکن طلبہ اپنے مطالبات پرقائم ہیں۔ڈاکٹروں نے بتایا کہ ان طلبہ کی بھوک ہڑتال کا صحت پر واضح اثر پڑ رہا ہے۔ بائٹل ٹیسٹ تو معمول کے مطابق ہے لیکن وزن میں خاصی کمی ہوئی ہے۔طلبہ کا غصہ انتظامیہ اور خاص طور پر یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسرنعیمہ خاتون کے تئیں بڑھ رہا ہے۔ کیمپس کے مختلف حصوں میں طلبہ نےگمشدگی کے پوسٹرز چسپاں کیے ہیں، جن میں طنزیہ انداز میں لکھا ہے:’گمشدہ کی تلاش‘ آخری بار شعر پڑھتے ہوئے دیکھی گئیں، اگر ملیں تو باب سیدتک پہنچا دیں۔یہ مزاحیہ احتجاج انتظامیہ کی عدم توجہی کو نشانہ بنا رہا ہے۔طلبہ نے واضح کردیا ہے کہ وہ بھوک ہڑتال اور مظاہرہ تب تک جاری رکھیں گے، جب تک وائس چانسلر خود آکر ان سے بات نہیں کرتیں اور انتخابات کا اعلان نہیں ہوتا۔ ساتھ ہی اگر کسی طالب علم کی حالت زیادہ خراب ہوتی ہے تو اس کی پوری ذمہ داری انتظامیہ پر ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK