Inquilab Logo Happiest Places to Work

الکا لامبا کا بی جے پی پر فوج کی توہین کرنے کا الزام

Updated: May 26, 2025, 12:39 PM IST | New Delhi

مہیلا کانگریس کی صدر کا پہلگام حملے کے متاثرین اور فوج کی توہین کرنے والے بی جے پی لیڈروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ۔

Mahila Congress President Alka Lamba. Photo: INN
مہیلا کانگریس کی صدر الکا لامبا۔ تصویر: آئی این این

کانگریس نے اتوار کو کہا کہ بی جے پی اور اس کے لیڈر اخلاقیات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے `آپریشن سیندور کی کامیابی کا کریڈٹ وزیر اعظم نریندر مودی کو دینے کی دوڑ میں بہادر فوج اور پہلگام حملے کے متاثرین کی توہین کر رہے ہیں لیکن ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی ہے۔ مہیلا کانگریس کی صدر الکا لامبا نےیہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ بی جے پی کے لیڈر یکے بعد دیگرے پہلگام حملے کے متاثرین اور فوج کے خلاف گندی زبان استعمال کر رہے ہیں لیکن نریندر مودی اور بی جے پی قیادت ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہی ہے۔
الکا لامبا نے کہا’’جس طرح سے بی جے پی کے لیڈر  مودی کی تعریف کر کے فوج اور متاثرین کی توہین کر رہے ہیں اور `آپریشن سیندورکی کامیابی کا کریڈٹ انہیں دے رہے ہیں، ایسا لگتا ہے کہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے احکامات ملنے کے بعد، وہ  ایسا کررہے ہیں اور اس دوڑ میں بی جے پی کے لیڈروں کی زبان بگڑتی جارہی ہے۔‘‘ مہیلا کانگریس صدر نے کہا کہ ’’کریڈٹ دینے کی دوڑ میں بی جے پی یعنی بد زبان پارٹی  کے لیڈر صبر کا دامن چھوڑتے ہوئے اپنی زبان بھول گئے اور فوج کی توہین کرنے لگے، اسی سلسلے میں بد زبان پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں نے فوج کے ساتھ ہی شہیدوں اور ان کے اہل خانہ کی توہین کی۔ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ رام چندر جانگڑا نے پہلگام حملے میں جان گنوانے والوں کی بیویوں کی توہین کی۔ ان کا کہنا ہے کہ پہلگام حملہ میں شہید ہونے والوں کی بیویوں میں جوش نہیں تھا، جذبہ نہیں تھا، اسی لیے وہ ہاتھ جوڑ کر گڑگڑا رہی تھیں ۔ الکا لامبا نے مدھیہ پردیش کے وزیر وجے شاہ کے ایک بیان کا حوالہ دیا جس میں انہوں نے کرنل صوفیہ قریشی کے بارے میں نازیبا الفاظ استعمال کیے۔ انہوں نے اس بیان کو خواتین افسران کی توہین قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ سرکاری ریل ٹکٹوں پر آپریشن سیندور اور وزیر اعظم مودی کی تصاویر چھاپی جا رہی ہیں جو کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے خلاف ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK