Inquilab Logo Happiest Places to Work

آل انڈیا مسلم ڈیولپمنٹ کونسل نے’۴۰؍انڈر۴۰؍لیڈرز‘ کی حتمی فہرست جاری کی

Updated: August 19, 2025, 12:55 PM IST | Shaikh Akhlaque Ahmed | Mumbai

یہ قدم مستقبل میں ہندوستان میں مسلم برادری کے ابھرتے ہوئے لیڈروں کو پہچاننے، تربیت دینے اور بااختیار بنانے کے مقصد سے کیا گیا۔

Photos of some of the honorees included in Forty Under 40. Photo: INN
فورٹی انڈر۴۰؍ میں شامل کچھ اعزاز یافتگان کی تصاویر۔ تصویر: آئی این این

آل انڈیا مسلم ڈیولپمنٹ  کونسل(اے آئی ایم ڈی سی )  نے ملک گیر سطح پر منعقد ہونے والے سخت اور میرٹ پر مبنی مسلم قیادت کے انتخابی عمل کے بعد بالآخر ’’۴۰؍ انڈر ۴۰؍لیڈرز‘  کی فہرست جاری کر دی۔ یہ اقدام ملک میں مسلم سماج کے ابھرتے لیڈران کو پہچاننے، تربیت دینے اور بااختیار بنانے کے مقصد سے کیا گیا۔
۹۵۰؍ درخواستوں سے۴۰؍رہنماؤں تک کا سفر
 بتایا گیا کہ تقریباً۹۵۰؍ درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں تعلیم، سیاست، کارپوریٹ قیادت،  انجینئرنگ، طب، سماجی خدمت، صحافت، قانون، تحقیق، تدریس، کاروبار، معیشت، شریعت اسکالرشپ، کاؤنسلنگ، موٹیویشنل اسپیکنگ، علمائے کرام اور طلبہ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شامل تھے۔ابتدائی جانچ کے بعد۲۱۵؍ امیدواروں کو ذاتی انٹرویو کیلئے  منتخب کیا گیا۔ ماہرین کے پینل نے تفصیلی انٹرویوز کے بعد فہرست کو۱۱۲؍ تک محدود کیا اور مزید جانچ کے بعد۱۰۵؍ بہترین امیدواروں کو چار روزہ فائنل ایونٹ کے لیے منتخب کیا گیا۔
بنگلور میں چار روزہ سخت جانچ
  بنگلور میں منعقدہ اس فائنل ایونٹ میں گروپ ڈسکشن، پارلیمانی طرز کے مباحثے اور ٹیم ورک کی مشقیں شامل تھیں۔ امیدواروں کی انفرادی صلاحیتوں کے ساتھ اجتماعی کارکردگی، قوم سازی کا عزم، کمیونٹی کے لیے اخلاص، تعلقات عامہ اور ذاتی نظم و ضبط کا جائزہ لیا گیا۔اس مرحلے میں۷۰؍ لیڈرز کا انتخاب کیا گیا جنہیں قیادت اور شرکت کے سرٹیفکیٹ دیے گئے۔
خاموش جانچ اور حتمی۴۰؍ کا انتخاب 
 یکم جولائی۲۰۲۵ء کواے آئی ایم ڈی سی  نے۴۰؍ انڈر۴۰؍ ایڈہاک کمیٹی تشکیل دی، جنہیں کمیونٹی اور قومی ترقی سے متعلق منصوبوں میں سے دو منتخب کرنے کا موقع دیا گیا۔ اس دوران امیدواروں کی سنجیدگی، اخلاق، وقت کی پابندی، وعدوں کی تکمیل، تنظیمی صلاحیت اور تعلیمی تقریبات میں شمولیت جیسے پہلوؤں پر خاموشی سے نظر رکھی گئی۔ طویل اور شفاف عمل کے بعد اے آئی ایم ڈی سی نے’فورٹی انڈر فورٹی ‘  کے حتمی رہنماؤں کا اعلان کیا، جو ملک و ملت کی خدمت کیلئے  وژن، مہارت اور عزم سے لیس ہیں۔ باقی۳۰؍ شاندار رہنماؤں کو نیشنل فورٹی انڈر فورٹی   ٹیم کا حصہ بنایا گیا، جو مختلف سطح پر منصوبوں اور تقریبات میں کردار ادا کریں گے۔کونسل کے جنرل سیکریٹری محمد امتیاز نے کہا: ’’یہ صرف اعزاز دینے کا پروگرام نہیں بلکہ تبدیلی کی بنیاد ہے۔ یہ رہنما ہمارے فکری، اخلاقی اور اسٹریٹجک اثاثے ہیں۔‘‘
 منتخب رہنماؤں کی فہرست
 افضا خان، ایمان حوا حافظ، امرین فاروق، جویریہ سرکار، امرین ایاز شیخ، کے حاجرہ سلطانہ، اریفہ علی، رمصہ جان، بی سینی رحفو نشا، رانیہ زلیخا، فاطمہ صبا، رکزہ پرویز، گلزار کرشمہ ملک، شبنم محمد اکبر خان، حنا فاطمہ، سرفراز علی سید، زلیخا ایس راجانی، مفتی یحییٰ معین سمر، محمد اویس، عبدالغنی ندیم پنجابی، محمد ذیشان، عدیل کمپو، مصعب مصطفی خان، افسر رین، محمد رفیع کے ای، اسداللہ ولی اللہ خان، مجتبیٰ منیب، اسیرالدین شیخ، نواز ایس، ڈاکٹر بلال شیٹھ، نعمان عالم، ڈاکٹر مرزا علمدار علی بیگ، رامیز عبد الودود، فہد عبدالباسط حانی، ریاض حیدر، خان عبد الرحمٰن، سرفراز خان، محمد فیضان، سرفراز نواز، محمد فیضان احمد، سیماب قیوم، محمد فیض الباری، شاز احمد فاروقی، محمد فتین رضا، شیخ شبیر، محمد حفظ الرحمن، شاہ رخ سید، محمد اسامہ، شیخ خورشید عالم، محمد صدف کامران، سہیم الاسلام، محمد صالح عمر، سید انصر علی، محمد یزدانی فیروز، سید فیصل فرید، محمد معاذ، سید حمید علی معین، محمد عامر انصاری، سید شعیب قاسم، محمد عبدالاحد، سید عمر احمد، محمد آفتاب احمد، طارق عبداللہ اخون، محمد فیروز، عمر فاروق مسعودی، محمد غلام احمد خان، وافی شہاد، محمد اسماعیل، یوسف محمدی، محمد عماد علی، زبیر احمد۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK