Inquilab Logo Happiest Places to Work

تھری ایڈیٹس میں پروفیسر کا کردار نبھانے والے اچیوت پوتدار کا ۹۱؍ سال کی عمر میں انتقال

Updated: August 19, 2025, 3:11 PM IST | Mumbai

تھری ایڈیٹس میں پروفیسر کا کردار نبھانے والے اچیوت پوتدار کا ۹۱؍ سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ہے۔ انہوں نے تھانے کے جوپیٹر اسپتال میں آخری سانس لی۔ ان کی موت کی وجہ معلوم نہیں کی جاسکی ہے۔ اچیوت پوتدار نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے سے قبل ہندوستانی فوج اور انڈین اوئل میں اپنی خدمات انجام دی تھیں۔

Achyut Potdar. Picture: INN
اچیوت پوتدار۔ تصویر: آئی این این

عامر خان کی مشہور فلم ’’تھری ایڈیٹس‘‘ میں پروفیسر کا کردار نبھانے والے اچیوت پوتدار کا ۹۱؍ سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ہے۔ انہوں نے تھانے کے جوپیٹر اسپتال میں آخری سانس لی۔ انہوں نے ۱۵۰؍ سے زائد ہندی اور مراٹھی فلموں میں اداکاری کی تھی۔ ان کی موت کی حقیقی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ بڑھتی عمر کی وجہ سے ہونے والے صحت کے مسائل کے سبب انہیں اسپتال داخل کیا گیا تھا۔ ۱۹؍ اگست بروز بدھ کو ان کی ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔  اچیوت پوتدار فلم ’’تھری ایڈیٹس‘‘ میں پروفیسر کے اپنے کردار کیلئے مشہور تھے جس میں عامر خان، آر مادھون اور شرمن جوشی نے کلیدی کردار نبھائے تھے۔

یہ بھی پڑھئے:ہری رام نائی کا کردار اندور کے سیلون سے ملا تھا

فلم کے ایک منظر سے ان کی لائن ’’کہنا کیا چاہتے ہو؟‘‘ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس پر کئی میمز بھی بنائے گئے تھے۔ اچیوت پوتدار نے ۴۴؍ سال کی عمر میں اپنے اداکاری کے کریئر کی شروعات کی تھی۔ اداکاری سے قبل انہوں نے انڈین ایئرفورس اور انڈین اوئل کمپنی میں کام کیا تھا۔ گریجویشن کے بعد انہوں نے ریوا، مدھیہ پردیش کے ایک کالج میں پروفیسر کے طور پر خدمات انجام دی تھیں اس کے بعد ہندوستانی فوج میں شمولیت اختیار کی تھی۔ اتنے برسوں میں اچیوت پوتدار نے ’’آکروش‘‘، ’’البرٹ پنٹو کا غصہ کیا ہوتا ہے‘‘، ’’تیزاب‘‘، ’’پرندہ‘‘، ’’راجو بن گیا جینٹل مین‘‘، ’’دل والے‘‘، ’’یہ دل لگی‘‘ اور دیگر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔ انہوں نے ’’واگھلے کی دنیا‘‘، ’’مسز تینڈولکر‘‘ اور ’’ماجھا ہوشل نا‘‘ جیسے ٹی وی شوز اور مراٹھی فلم انڈسٹری میں بھی اداکاری کی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK