یہاں کے کوپرمیونسپل اسپتال میں روزانہ ممبئی ہی نہیں بلکہ ویرار تک کے سیکڑوں مریض علاج کیلئے آتے ہیں۔ ان میں سے بہت سے مریضوں کو ڈاکٹر ایکسرے کرانے کا مشورہ دیتے ہیں لیکن یہاں کی تینوں ایکسرے مشینیں خراب ہونے کی وجہ سے بند ہیں جس سے غریب مریض پرائیویٹ سینٹروں سے ایکسرے کرانے پرمجبور ہیں۔
یہاں کے کوپرمیونسپل اسپتال میں روزانہ ممبئی ہی نہیں بلکہ ویرار تک کے سیکڑوں مریض علاج کیلئے آتے ہیں۔ ان میں سے بہت سے مریضوں کو ڈاکٹر ایکسرے کرانے کا مشورہ دیتے ہیں لیکن یہاں کی تینوں ایکسرے مشینیں خراب ہونے کی وجہ سے بند ہیں جس سے غریب مریض پرائیویٹ سینٹروں سے ایکسرے کرانے پرمجبور ہیں۔ حالانکہ اسپتال میں کچھ مریضوں کاایکسرے پورٹیبل مشینوں سے کیا جا رہاہے مگر ان مشینوں سے صرف مخصوص ایکسرے لئے جاسکتے ہیں۔ ریگولر ایکسرے مشینیں بند ہو نے سے سیکڑوں غریب مریض پریشان ہیں ۔ ان پر مالی بوجھ پڑنے کے علاوہ علاج میں تاخیر بھی ہو رہی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: موسلادھاربارش سے پال گھر کے کئی علاقے زیرآب، ۲؍افراد ہلاک
ولے پارلے کے کوپر اسپتال میں گزشتہ کچھ دنوں سے تینوںایکسرے مشینیں بند پڑی ہیں ۔ حالانکہ مریضوں کو تکلیف سے بچانے کیلئے انتظامیہ پورٹیبل مشینوں کا استعمال کر رہا ہے مگر اس مشین کے ذریعے صرف مخصوص ایکسرے لئے جاسکتے ہیں اس لئے اگر کسی سنگین بیماری کا معائنہ کرنا ہو تو مریضوں کو جوگیشوری ٹراما اسپتال بھیجا جاتا ہے ۔ مریض اور ان کے لواحقین ایکسرے کروانے کے مالی بوجھ پر برہمی کا اظہار کر رہے ہیں۔ علاوہ ازیں ایکسرے کروانے کیلئے کوپر سے دیگر سرکاری اسپتال جانے پر وقت ضائع ہو رہا ہےجس سے علاج کرانے میں تاخیر ہو رہی ہے۔ اس لئے مریضو ں اور لواحقین کی جانب سے جلد ازجلد نئی ایکسرے مشینیں لانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: شہرومضافات میں احتجاج کرنے والے طلبہ کی قانونی مدد کیلئے وکلاء آگے آئے
کوپر اسپتال کی ڈین ڈاکٹر چھایا شندے نے اس تعلق سے کہا ہے کہ ’’ایکسرے ڈپارٹمنٹ کی تینوں مشینیں تکنیکی خرابیوں کی وجہ سے بند ہیں۔ نئی مشینوں کی خریداری کا عمل جاری ہے ،جلد ہی نئی مشینیں نصب کی جائیں گی ۔ مریضوں کی سہولت کیلئے پورٹیبل ایکسرے مشینیں دستیاب ہیں‘‘