Inquilab Logo

آندھرا میں بی جےپی، ٹی ڈی پی اورجن سینا کے درمیان اتحاد

Updated: March 10, 2024, 11:38 AM IST | Agency | New Delhi

اس کے تحت بی جے پی لوک سبھا الیکشن میں ۶؍ سے۸؍ سیٹوں پر جبکہ اسمبلی الیکشن میں۱۰؍ سے ۱۲؍ سیٹوں پر لڑیگی۔

TDP chief Chandrababu Naidu. Photo: INN
ٹی ڈی پی چیف چندربابونائیڈو۔ تصویر : آئی این این

لوک سبھا انتخابات ۲۰۲۴ء میں ۴۰۰؍ سیٹیں جیتنے کے اپنے ہدف کو حاصل کرنے کیلئے این ڈی اے کو وسعت دینے کی کوشش کرنے والی بی جے پی نے آندھرا پردیش میں تیلگو دیشم پارٹی اور جن سینا پارٹی کے ساتھ اتحاد کو حتمی شکل دے دی ہے۔ اس حوالے سے کئی دنوں سے قیاس آرائیاں جاری تھیں۔ اتحاد پر مہر لگانے کا اعلان کرتے ہوئے، ٹی ڈی پی سربراہ چندرابابو نائیڈو نے جمعہ کو کہا کہ آئندہ انتخابات کے لیے بی جے پی، ٹی ڈی پی اور جن سینا کے درمیان اتحاد پر ایک معاہدہ طے پا گیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ آندھرا پردیش کے اسمبلی انتخابات میں اس اتحاد کی جیت ہوگی۔ آندھرا پردیش اسمبلی انتخابات لوک سبھا انتخابات کے ساتھ ہی منعقد ہوسکتے ہیں۔ بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے چندربابو نائیڈو اور پون کلیان کے این ڈی اے میں شامل ہونے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ اس اتحاد کے تحت بی جے پی لوک سبھا الیکشن میں ریاست کی ۶؍ سے۸؍ سیٹوں پر جبکہ اسمبلی الیکشن میں ۱۰؍ سے ۱۲؍ سیٹوں پر لڑے گی۔ 
 چندربابو نائیڈو نے کہا کہ ٹی ڈی پی-بی جے پی-جن سینا اتحاد لوک سبھا اور آندھرا پردیش اسمبلی انتخابات میں کلین سویپ کرے گا۔ ذرائع کے مطابق تینوں جماعتیں جلد مشترکہ بیان جاری کر سکتی ہیں۔ ۱۷؍مارچ کو گنٹور میں تیلگو دیشم - بی جے پی کی مشترکہ ریلی کا بھی امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK