بائیں محاذ کے قائدین نے اپوزیشن لیڈر سے وضاحت کا مطالبہ کیا۔
EPAPER
Updated: November 23, 2026, 11:46 AM IST | Agency | New Delhi
بائیں محاذ کے قائدین نے اپوزیشن لیڈر سے وضاحت کا مطالبہ کیا۔
کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ مضبوط اسٹریٹیجکتعلقات کی حمایت پر بائیں بازو کی جماعتوں اور دیگر حلقوں نے تنقید کی ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی ان کے بیان کو کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی اور پرینکا گاندھی کے فلسطین سے متعلق موقف سے مختلف قرار دیتے ہوئے وضاحت طلب کی جارہی ہے۔راہل گاندھی نے ۱۹؍ نومبر کو شکاگو یونیورسٹی میںکہا تھا کہ ہندوستان کی خارجہ پالیسی کی بنیاد قومی مفادات ہونے چاہئیں اور وہ اسرائیل کے ساتھ مضبوط تعلقات کے حامی ہیں، خصوصاً مسلح افواج کیلئے جدید ہتھیاروں کی خریداری کے معاملہ میں۔
یہ بھی پڑھئے: کوٹہ اور کَچھ میں بھیانک سڑک حادثے، ۱۶؍ ہلاک
تاہم انہوں نے واضح کیا کہ اس کا مطلب غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں پر خاموشی اختیار کرنا نہیں ہے۔ انہوں نے ۷؍ اکتوبر کے حملوں کے ساتھ ساتھ غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کی بھی مذمت کی۔ سی پی آئی (ایم ایل) لبریشن کے جنرل سکریٹری دیپانکر بھٹاچاریہ نے راہل گاندھی کے موقف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نسل کشی کے الزامات کا سامنا کرنے والی اسرائیلی حکومت کے ساتھ مضبوط دفاعی تعلقات کی وکالت نہیں کی جاسکتی۔ سی پی ایم لیڈر پنارائی وجین نے کہا کہ غزہ میں ہزاروں بچوں سمیت شہریوں کی ہلاکت کے دوران اسرائیل کے ساتھ مضبوط تعلقات اور اس سے ہتھیار خریدنے کی حمایت ناقابلِ قبول ہے۔