• Mon, 23 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

کوٹہ اور کَچھ میں بھیانک سڑک حادثے، ۱۶؍ ہلاک

Updated: November 23, 2026, 11:42 AM IST | Agency | New Delhi

راجستھان کے حادثہ میں مہاراشٹر کے ایک ہی خاندان کے ۹؍ افراد ہلاک، ۷؍ زخمی۔

The condition of the car following the accident. Photo: INN
کچھ میں حادثہ کے بعد کار کی حالت۔ تصویر: آئی این این

راجستھان اور گجرات میں دل دہلا دینے و الے سڑک حادثوں میںمجموعی طور پر ۱۹؍ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔پہلا حادثہ راجستھان میں  کوٹہ-ادے پور قومی شاہراہ پر پیش آیا۔  کھاٹو شیام جی کے درشن سے واپس لوٹ رہے خاندان کی تیز رفتار کروزر گاڑی سڑک کے کنارے کھڑے ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ گاڑی میں سوار افراد مہاراشٹر کے رہنے والے تھے۔تصادم اتنا شدید تھا کہ۹ ؍افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جبکہ۸؍ دیگر زخمی  ہیں۔ مہلوکین میں ۴؍ خواتین، ۳؍ مرد اور ۲؍ بچے ہیں۔اندیشہ ہے کہ ڈرائیور کو جھپکی آنے کی بنا پر حادثہ پیش آیا۔ 

یہ بھی پڑھئے: سہارنپور سرکٹ ہاؤس میں اسدالدین اویسی کو گارڈ آف آنر!

دوسرا حادثہ سنیچر کی رات گجرات کے کچھ ضلع میں پیش آیا۔ یہاں  ایک ٹرک اور کار کے درمیان زبردست ٹکر ہوگئی۔  نتیجتاً کار میں سوار ایک ہی خاندان کے۷؍ افراد ہلاک ہوگئے۔  یہ خاندان کچھ کے مشہور رَن علاقے کی سیر کرنے کے بعد بھج واپس لوٹ رہا تھاکہ قومی شاہراہ پر حادثہ کا شکار ہوگیا۔ وزیر اعظم مودی نے سڑک حادثے میں  اموات پر افسوس کا اظہار کیا  اور مہلوکین کے لواحقین کو ۲-۲؍لاکھ روپےکی عبوری راحت کا اعلان کیا۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK