اس موقع پر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا اظہار خیال ’’امریکہ کے بانیوں نے ایسا آئین دیا جو ہمیں متحد رکھتا ہے‘‘
EPAPER
Updated: July 06, 2026, 1:01 PM IST | Washington
اس موقع پر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا اظہار خیال ’’امریکہ کے بانیوں نے ایسا آئین دیا جو ہمیں متحد رکھتا ہے‘‘
امریکہ میں یومِ آزادی کی ۲۵۰؍ ویں سالگرہ سنیچر کے روز فضائی کرتب، آتش بازی کے شاندار مظاہروں اور مختلف تقریبات کے ساتھ منائی گئی۔ اس موقع پر صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بھی خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے امریکی خواب اور قومی شناخت سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
قابل ذکر ہے کہ واشنگٹن کے نیشنل مال میں روایتی آتش بازی کا مظاہرہ گزشتہ برسوں کے مقابلے میں زیادہ بڑے پیمانے پر کیا گیا جہاں امریکہ کے بانی رہنماؤں کی یادگاریں واقع ہیں۔ تاہم اس سال یومِ آزادی کی تقریبات شدید گرمی کی لہر کی زد میں ہیں۔ جمعہ کو گرمی اپنی شدت پر پہنچ گئی جبکہ محسوس ہونے والا درجۂ حرارت ۴۶؍ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرنے کی پیش گوئی کی گئی جس کے باعث امریکہ کے مختلف شہروں اور قصبوں میں تقریبات اور عوامی سرگرمیوں کے انتظامات متاثر ہوئے۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے سیچر کے روز اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ اگرچہ موسم کی گرمی پیش گوئی کے مطابق اتنی شدید نہیں رہی تاہم واشنگٹن ڈی سی میں عوام کی بڑی تعداد موجود ہے۔ ٹرمپ نے اس موقع پر امریکی خواب کی تعریف کرتے ہوئے سابق امریکی صدور کو خراجِ تحسین پیش کیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ امریکی شناخت کو ایک بار پھر حملوں کا سامنا ہے۔ دوسری جانب شامی صدر احمد الشرع و دیگرنے بھی امریکہ کی ۲۵۰؍ویں سالگرہ کے موقع پر ٹرمپ اور امریکی عوام کو مبارکباد دی۔
یہ بھی پڑھئے: ٹرمپ نے خود کواسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا باس قرار دیا، اگلے ملاقات کی تصدیق
یومِ آزادی پر آتش بازی، بروکلین برج پر آتشزدگی
امریکہ کے ۲۵۰؍ویں یومِ آزادی کی تقریبات پر نیویارک کے بروکلین برج کے قریب آتش بازی کے دوران آگ بھڑک اٹھی جس سے تقریب دیکھنے والے افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق آتش بازی کے دوران دھواں اٹھتا اور شعلے بھڑکتے ہوئے دکھائی دیے تاہم بعد ازاں حکام نے واضح کیا کہ آگ پل پر نہیں بلکہ آتش بازی کیلئے نصب پلیٹ فارمز پر لگی تھی۔ رپورٹس کے مطابق آگ تقریباً ایک منٹ میں بجھا دی گئی جبکہ واقعے میں کوئی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔