• Sat, 08 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

امریکہ کرپٹو کرنسی میں بھی چیمپئن بن جائے گا: ٹرمپ

Updated: November 04, 2025, 5:06 PM IST | Washington

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انہیں بس ایک چیز کی پروا ہے اور وہ یہ کہ امریکہ کرپٹو کرنسی میں بھی چیمپئن بن جائے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کرپٹو آج دنیا کی ایک بڑی صنعت بن رہی ہے۔

Donald Trump.Photo:INN
ڈونالڈ ٹرمپ۔ تصویر:آئی این این

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انہیں بس ایک چیز کی پروا ہے اور وہ یہ کہ امریکہ کرپٹو کرنسی میں بھی چیمپئن بن جائے۔  غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کرپٹو آج دنیا کی ایک بڑی صنعت بن رہی ہے اور امریکہ اس وقت اس شعبے میں چین سمیت تمام ملکوں سے بہت آگے ہے۔ 
اُنہوں نے کہا کہ چین اب تیزی سے کرپٹو کے میدان میں داخل ہو رہا ہے، لیکن وہ نہیں چاہتے کہ چین اس شعبے میں امریکہ کو پیچھے چھوڑ دے۔  جو بائیڈن پر تنقید کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بائیڈن نے ابتداء میں کرپٹو کی مخالفت کی لیکن جب دیکھا کہ کرپٹو ووٹرز ٹرمپ کے ساتھ ہیں تو انہوں نے صرف ووٹ لینے کے لیے مؤقف تبدیل کردیا۔ امریکی صدر نے کہا کہ جس طرح امریکہ مصنوعی ذہانت میں نمبر ون ہے،اسی طرح وہ کرپٹو میں بھی اپنی برتری برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔  گزشتہ روز امریکی صدر ٹرمپ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ چین کے صدر شی جن پنگ نے انھیں یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ ریپبلکن دورِ حکومت میں تائیوان پر کوئی حملہ نہیں کریں گے۔ 
اسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ نے انھیں یہ یقین دہانی کروائی ہے کہ جب تک وہ (ٹرمپ) منصبِ صدارت پر ہیں، بیجنگ اپنی دیرینہ پالیسی یعنی تائیوان کو چین کے ساتھ دوبارہ ملانے کے سلسلے میں کوئی کارروائی نہیں کرے گا۔ 

یہ بھی پڑھئے:سعودی عرب: خلیجی ممالک میں سیاحت کے فروغ کیلئے جی سی سی ویزا اگلے سال متوقع

ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ تائیوان کا متنازع معاملہ اُن کی جمعرات کو جنوبی کوریا میں شی جن پنگ کے ساتھ ہونے والی بات چیت میں زیرِ بحث نہیں آیا، کیوں کہ وہ ملاقات زیادہ تر امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی کشیدگی پر مرکوز تھی  تاہم امریکی صدر نے یقین ظاہر کیا کہ ان کے عہدِ صدارت کے دوران چین تائیوان کے حوالے سے کوئی اقدام نہیں کرے گا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK