سعودی عرب: خلیجی ممالک میں سیاحت کو فروغ دینے کی غرض سے جی سی سی ویزا اگلے سال متعارف کروایا جائے گا، سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب نے کہا کہ خلیجی ممالک کے مابین ۴؍ سالہ تعاون کے بعد یہ اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
EPAPER
Updated: November 04, 2025, 4:02 PM IST | Riyadh
سعودی عرب: خلیجی ممالک میں سیاحت کو فروغ دینے کی غرض سے جی سی سی ویزا اگلے سال متعارف کروایا جائے گا، سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب نے کہا کہ خلیجی ممالک کے مابین ۴؍ سالہ تعاون کے بعد یہ اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
                                سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب نے اعلان کیا ہے کہ ایک متحدہ خلیجی ویزہ اگلے سال جاری کئے جانے کی توقع ہے، جو خلیجی ممالک کے درمیان چار سالہ تعاون کے ایک اہم پیشرفت ہوگی۔منامہ، بحرین میں پیر کو منعقدہ خلیج گیٹ وے انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے الخطیب نے کہا کہ گلف کوآپریشن کونسل (GCC) کے ممالک اپنے سیاحتی شعبوں میں ایک تاریخی تبدیلی کے گواہ بن رہے ہیں، جہاں سیاحت، تیل اور تجارت کے شانہ بشانہ ایک اہم اقتصادی ستون کے طور پر ابھر رہی ہے۔انہوں نے خطے کے ثقافتی ورثہ، جدید انفراسٹرکچر اور محفوظ ماحول کے سر اس ترقی کے محرکات کا سہرا باندھا، جس سے تحت خلیج کو دنیا کے معروف سیاحتی مقامات میں سے ایک کے طور پر متعارف کروایا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: بھوک کی وجہ خوراک کی کمی نہیں، غلط پالیسیاں اور ناانصافیاں ہیں: اقوام متحدہ
الخطیب نے یہ بھی انکشاف کیا کہ خطے کی چار بڑی ایئر لائنز نے گزشتہ سال تقریباً ۱۵؍کروڑ مسافروں کو منتقل کیا، تاہم ان میں سے ۷؍ کروڑ مسافر خلیجی ممالک میں سفر کرنے والے تھے۔انہوں نے کہا کہ یہ خلاء جی سی سی ممالک کے مابین رابطہ اور انضمام کو بڑھانے کا ایک بڑا موقع ہے۔