Inquilab Logo Happiest Places to Work

امریکی شہری سیف کےغیر قانونی یہودی آباد کارواں کے ہاتھوں قتل کی تحقیق کا مطالبہ

Updated: July 16, 2025, 9:01 PM IST | Telaviv

امریکی سفیر مائیک ہکابی نے امریکی شہری سیف اللہ مصلح کی غیر قانونی یہودی آباد کاروں کے ہاتھوں ہجومی تشدد کے ذریعے قتل کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

Saifullah Musleh, martyred by the Jewish occupiers. Photo: X
غیر قانونی یہودی آباد کاروں کے ہاتھوں شہید سیف اللہ مصلح۔ تصویر: ایکس

اسرائیل میں امریکی سفیر نے اسرائیلی حکام پر زور دیا ہے کہ وہ سیف مصلح کے قتل کی تحقیقات کریں، جو ایک۲۰؍ سالہ فلسطینی نژاد امریکی شہری تھا جسے مقبوضہ ویسٹ بینک میں غیر قانونی یہودی آباد کاروں کے ایک ہجوم نے سنگسار کر کے مار ڈالا۔ سفیر مائیک ہکابی نے منگل کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم `ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا، ’’میں نے اسرائیل سے سیف مصلح کے قتل کی فوری اور سخت تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا ہے، جو ایک امریکی شہری تھا اور سنجل میں اپنے خاندان سے ملنے آیا ہوا تھا جب اسے مارا گیا۔اس مجرمانہ اور دہشت گردانہ کارروائی کی جواب دہی ضروری ہے۔ سیف محض۲۰؍ سال کا تھا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: غزہ کی صورت حال ’’انتہائی سنگین‘‘: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ

واضح رہے کہ سیف مصلح، جو فلوریڈا، امریکہ کا شہری تھا، گذشتہ جمعہ کو سنجل قصبے میں رشتہ داروں سے ملنے آیا ہوا تھا جب اس پر مہلک حملہ ہوا۔اس کے خاندان کا کہنا ہے کہ غیر قانونی یہودی آباد کاروں نے اسے گھیر لیا، بری طرح مارا پیٹا، اور تقریباً تین گھنٹے تک ایمرجنسی میڈیکل ٹیموں کو اس تک پہنچنے سے روکے رکھا۔تاہم اسپتال پہنچائے جانے سے قبل ہی اس کی موت ہو گئی۔ کئی امریکی قانون سازوں نے افسوس کا اظہار کیا ہے اور محکمہ خارجہ پر زور دیا ہے کہ وہ اس واقعہ کی اپنی الگ سے تحقیقات شروع کرے۔یہ قتل مقبوضہ ویسٹ بینک میں اسرائیلی افواج اور غیر قانونی یہودی آباد کاروں کی جانب سے تشدد میں تیزی کے درمیان ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK