Inquilab Logo Happiest Places to Work

غزہ کی سرحد پر مظاہرے میں دھماکہ،۵؍ افراد جاں بحق

Updated: September 15, 2023, 12:27 PM IST | Agency | Gaza

دھماکے سے قبل سرحد پر متعدد فلسطینی مظاہرین اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں ۔

Clashes in Gaza and Palestinian civilians. Photo: AP/PTI
غزہ میں  تصادم کےد وران فلسطینی شہری۔ تصویر:اےپی / پی ٹی آئی

 اسرائیل-غزہ سرحد پر ایک دھماکے میں کم از کم۵؍ فلسطینی جاں بحق ہو گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق غزہ میں حماس کے زیرانتظام وزارت صحت کا کہنا ہے کہ بدھ کو فلسطینیوں کے ایک بڑے مظاہرے کے دوران دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ۵؍ افراد جاں  بحق جبکہ ۲۵؍ افراد زخمی ہوگئے۔فلسطینی سیکوریٹی ذرائع اور عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکے سے قبل سرحد پر متعدد فلسطینی مظاہرین اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں ۔ اس دوران اسرائیلی فوجیوں نے گولیاں برسائیں اور آنسو گیس کے گولے داغے۔ 
 دی ٹائمس آف اسرائیل کے مطابق اسرائیل ڈیفنس فورسیز (آئی ڈی ایف) نےبتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینیوں کو منتشر کرنے کے لئے اس وقت اقدامات کئے جب انہوں نے رکاوٹوں پر دھماکہ خیز آلات اور دستی بم پھینکے۔ مظاہرے کے دوران فلسطینی مظاہرین کی جانب سے اسرائیلیوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش میں دھماکہ خیز مادہ نصب کیا گیا تھا۔ دھماکے کی وجہ جاننے کیلئے تفتیش کی جا رہی ہے۔دریں اثناء اسرائیلی فوج نے اس امکان کو مسترد کر دیا کہ دھماکہ اسرائیلی فائرنگ سے ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیوائس کو پھینکنے کی کوشش کے دوران وہ پھٹ گیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK