Inquilab Logo Happiest Places to Work

اس آئی پی ایل میں مجھے کچھ ثابت نہیں کرنا: گِل

Updated: March 27, 2026, 12:57 PM IST | Mumbai

ہندوستان کی یکروزہ اور ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شبھ من گِل نے جمعرات کو کہا کہ ۲۰۲۶ءکے ٹی۔۲۰؍ورلڈ کپ سے قبل ہندوستانی ٹیم سے باہر کئے جانے کے بعد، آنے والے آئی پی ایل میں انہیں کچھ بھی ثابت نہیں کرنا ہے۔

Shub Man gill Photo: INN
شبھ من گِل۔ تصویر: آئی این این

ہندوستان کی یکروزہ اور ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شبھ من گِل نے جمعرات کو کہا کہ ۲۰۲۶ءکے ٹی۔۲۰؍ورلڈ کپ سے قبل ہندوستانی ٹیم سے باہر کئے جانے کے بعد، آنے والے آئی پی ایل میں انہیں کچھ بھی ثابت نہیں کرنا ہے۔گِل مختصر ترین فارمیٹ میں ٹیم انڈیا کے نائب کپتان تھے، لیکن ٹاپ آرڈر میں سنجو سیمسن کو جگہ دینے کے لئے انہیں ٹیم سے باہر کر دیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ ہندوستان نے ریکارڈ تیسری بار یہ خطاب جیتا۔ 

یہ بھی پڑھئے: آر سی بی بمقابلہ ایس آر ایچ: سب سے زیادہ رنز بنانے والے ۳؍ بلے باز

پریس کانفرنس کے دوران جب گجرات ٹائٹنز کے کپتان شبھ من گِل سے پوچھا گیا کہ کیا ورلڈ کپ ٹیم سے باہر کئے جانے کے بعد انہیں کچھ ثابت کرنا ہے تو انہوں نے کہا’’بالکل نہیں، سر۔ مجھے لگتا ہے کہ اگر آپ پچھلے ۳؍ یا ۴؍ سیزن دیکھیں تو میرے خیال میں آئی پی ایل میں سب سے زیادہ رن میرے ہی ہیں۔ اس لئے مجھے نہیں لگتا کہ اس سیزن میں مجھے خاص طور پر کچھ بھی ثابت کرنا ہے۔ پچھلے ۴؍ برسوں میں میں اس ٹیم کے لئے جتنا کھیلا ہوں، مجھے لگتا ہے کہ ایک ٹیم کے طور پر ہم نے کافی اچھا مظاہرہ کیا ہے اور ایک بلے باز کے طور پر بھی میں نے بہترین کارکردگی دکھائی ہے۔ اس لئے مجھے نہیں لگتا کہ مجھے کسی کو بھی اپنی قابلیت ثابت کرنے کی ضرورت ہے۔میں اپنے فارم سے مطمئن ہوں۔‘‘ واضح رہے کہ شبھ من گِل نے آئی پی ایل کے گزشتہ سیزن میں ۶۵۰؍ رن بنائے تھے، اس سے پچھلے سال ۴۲۶؍ رن اور ۲۰۲۳ء میں ۸۹۰؍ رن بنائے تھے۔

یہ بھی پڑھئے: امیلیا کیر نے مسلسل چوتھی بار ڈیبی ہاکلے میڈل جیت لیا

اس موقع پر گجرات ٹائٹنز کے کپتان شبھ من گل نے آئی پی ایل میں ’امپیکٹ پلیئر‘ کے تعلق سے اپنی رائے ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہ رول پسند نہیں ہے۔اس کی وجہ سے ٹیم کا توازن متاثر ہوتا ہے اور کھیل کی روح متاثر ہوتی ہے۔ہونا تو یہ چاہئے کہ ہم بہترین ۱۱؍کھلاڑی کے ساتھ میدان میں اتریں اور مقابلہ کریں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK