Inquilab Logo Happiest Places to Work

’سمردھی یاترا‘ کو مؤخر کرکے نتیش اب دہلی کی تیاری میں

Updated: March 27, 2026, 12:31 PM IST | Mumbai

وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے جمعرات کو اپنی ’سمردھی یاترا‘موخر کر دی۔اب وہ دہلی جانے کی تیاری کررہے ہیں۔

Nitish Kumar. Photo: INN
نتیش کمار۔ تصویر: آئی این این

وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے جمعرات کو اپنی ’سمردھی یاترا‘موخر کر دی۔اب وہ دہلی جانے کی تیاری کررہے ہیں۔ راجیہ سبھا کیلئے منتخب ہونے کے بعدایوان بالا میں ۱۰؍اپریل سے ان کی میعاد شروع ہوگی۔اگلے پانچ دنوں کے اندر نتیش کمارقانون سازکونسل کی رکنیت سے استعفیٰ دیں گے۔ یہ قانونی مجبوری ہے۔استعفیٰ دینےکےبعد وہ اگلے متبادل تک وزیراعلیٰ کے عہدےپر برقرار رہ سکتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ کی سمردھی یاترا جمعرات کو نالندہ اور پٹنہ میں ہوئی۔ وزیر اعلیٰ کے مستقبل کے پروگرام تقریباً طے ہوچکے ہیں۔ جمعہ کو وہ رام نومی کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھئے: آندھرا پردیش: مارکاپورم میں لاری سے ٹکرانے پر بس میں آگ،۱۰؍ افراد زندہ جل گئے

جے ڈی یو کی میٹنگوں کا سلسلہ سنیچر کو وزیر اعلیٰ کی موجودگی میں شروع ہوگا۔سب سے پہلے وزیر اعلیٰ جے ڈی یو کی ریاستی یونٹ کی میٹنگ میں شامل ہوں گے۔یہ میٹنگ وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ یا جے ڈی یو کے ریاستی دفتر میں ہوگی۔ اس کے بعدجے ڈی یو کی کور کمیٹی کی میٹنگ میں نئی حکومت کی تشکیل پر بات چیت کی جائےگی۔ اس بار یہ بات سامنےآئی ہے کہ نئی حکومت میںجے ڈی یو کی نگاہ اسمبلی اسپیکر کے عہدہ پربھی ہے۔اس لیےجے ڈی یو کی کور کمیٹی کی میٹنگ میں اس مسئلہ پر اتفاق رائے حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK