Inquilab Logo

ایئر انڈیا ایکسپریس میں بیگ ٹریک اینڈ پروٹیکٹ سروس کے آغاز کا اعلان

Updated: April 05, 2024, 1:14 PM IST | Agency | Kolkata

ایئر انڈیا ایکسپریس نے بلیو ربن بیگ کے اشتراک سے `بیگ ٹریک اینڈ پروٹیکٹ سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جس کےمطابق اس سروس میں سامان درج کرانے والے مسافروں کے بلاتشویش سفر کو یقینی بنایا جائے گا۔

Dr. Ankur Garg. Photo: INN
ڈاکٹر انکور گرگ۔ تصویر : آئی این این

ایئر انڈیا ایکسپریس نے بلیو ربن بیگ کے اشتراک سے `بیگ ٹریک اینڈ پروٹیکٹ سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جس کےمطابق اس سروس میں سامان درج کرانے والے مسافروں کے بلاتشویش سفر کو یقینی بنایا جائے گا۔ یہ سروس مسافروں کو تاخیرسے اپنے سامان کی واپسی کو ٹریک کرنے اور پہنچانے میں مدد کرے گی نیز ای میل اور ایس ایم ایس کے ذریعے ریئل ٹائم اپ ڈیٹ فراہم کرے گی۔ اگر منزل پر جہاز اترنے کے۹۶؍ گھنٹے کے اندر سامان نہیں پہنچایا جاتا ہے تو اس سروس میں گھریلو اور بین الاقوامی پروازوں کیلئے بالترتیب۱۹؍ ہزار اور ۶۶؍ ہزار (فی عدد) کے معاوضے کا بھی بندوبست ہے۔ 
  جمعرات کو یہاں ایک میڈیا بیان میں بتایا گیا کہ سروس کو گھریلو پروازوں میں ۹۵؍ روپے میں اور بین الاقوامی پروازوں پر۳۳۰؍ روپے میں بک کیا جا سکتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:ممبئی میں رہائشی مکانوں کی ریکارڈ فروخت

ایئر انڈیا ایکسپریس کے چیف کمرشیل آفیسر ڈاکٹر انکور گرگ نے اس نئی سروس کے آغاز کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئےکہا، ’’ہم اپنے مسافروں کو تکنیکی طور پر سرگرمی سے خدمات فراہم کرنے پر مسلسل کام کر رہے ہیں جس سے ان کے آرام اور سہولت میں بہتری ہوگی۔ سامان کی ٹریکنگ سے باخبر رہنے اور تحفظ کی سروس کو یقینی بنا کر ہمارا مقصد ہوائی سفر کے دوران بے مثال آرام اور سہولت فراہم کرنا ہے۔ ‘‘
 دوسری جانب نائب صدر اور بلیو ربن بیگز کے پارٹنر سراج شاہ نے کہا، ’’ہم ایئر انڈیا ایکسپریس کے ساتھ اس شراکت داری میں شامل ہونے کیلئے پرعزم ہیں۔ ہم توقع کرتے ہیں کہ سامان کی ٹریکنگ اور تحفظ کی سروس میں ہماری مہارت اہم کردار ادا کرے گی۔ مسافروں کے اطمینان کو بڑھانے اور ایئر انڈیا ایکسپریس کے مہمانوں کیلئے بہترین سفری تجربات کو یقینی بنانے میں خاطر خواہ کردار ادا کریں گے۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK