Inquilab Logo

طلبہ پر ایک اور انٹرنس ٹیسٹ کا بوجھ ، ڈگری کالج میں داخلہ کیلئے بھی ٹیسٹ

Updated: March 29, 2024, 10:40 PM IST | Saadat Khan | Mumbai

یو جی سی نے تمام ریاستی بورڈس کو مکتوب روانہ کیا ،ڈگری کالج میں داخلہ سے قبل کامن یونیورسٹی انٹرنس ٹیسٹ لینا ناگزیر قرار دیا گیا۔

A test will also have to be given for admission to the degree college. Photo: INN
ڈگری کالج میں داخلہ کیلئےبھی ٹیسٹ دینا ہوگا۔ تصویر : آئی این این

اب بارہویں پاس کرنے کے بعد ڈگری کالج میں داخلہ کیلئے کامن یونیورسٹی انٹرنس ٹیسٹ( سی یو آئی ٹی) پاس کرنا بھی لازمی ہوگا۔یونیورسٹی گرانٹس کمیشن ( یوجی سی ) نے ملک کےتمام ریاستی بورڈس کے نام مکتوب جاری کر کےیہ اطلاع دی ہےکہ اب طلبہ ڈگری کورس یا مطلوبہ برانچ اور کالج میں داخلہ حاصل کرنے کیلئے صرف ۱۲؍ویں بورڈ  امتحانات کے رزلٹ پر انحصار نہیں کر سکتےہیں۔ انہیں ڈگری کالج میں داخلہ حاصل کرنے کیلئے سی یوآئی ٹی بھی پاس کرنا ہوگا۔ یو جی سی نے اس تعلق سے تمام ریاستی تعلیمی بورڈس کو طلبہ میں بیداری پیداکرنےکی ہدایت دی ہے اور انہیں اس تعلق سے معلومات فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: کیجریوال کی گرفتاری کیخلاف آزاد میدان میں ’ ستیہ گرہ ‘

ملک کے تمام ریاستی تعلیمی بورڈس کو اب اپنے ۱۲؍ویں جماعت کےطلبہ کومذکورہ ٹیسٹ کےبارے میں آگاہ کرنا ہے اور انہیں ذہنی طور پر اس کے لئے تیار بھی کرنا ہے۔  یو جی سی کا یہ حکم اسی سال سے نافذ ہوگا لہٰذا طلبہ کو بورڈ   امتحان کے ساتھ انڈر گریجویٹ داخلہ کیلئے ۲۰۲۴ء کا سی یو آئی ٹی پاس کرنا بھی ضروری ہے جس کیلئے آن لائن درخواست فارم پُرکیا جائے گا۔
یو جی سی نے یہ ہدایت بھی دی ہے کہ ریاستی بورڈس کو چاہئے کہ وہ  مذکورہ انٹرنس ٹیسٹ کے بارے میں  طلبہ کو مکمل معلومات فراہم کریں۔ اگر کسی  طالب علم کے ذہن میں سی یوآئی ٹی سےمتعلق کوئی سوال ہے تو وہ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی  سے بھی رابطہ کر سکتاہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK