Inquilab Logo

انتونیوغطریس رفح پہنچے، جنگ بندی اور فلسطین کی آزادی پر زور، امداد کی بحالی کا مطالبہ

Updated: March 24, 2024, 12:35 PM IST | Agency | Rafah

متنبہ کیا کہ اگر حملے جاری رہے تو صورتحال فلسطینی شہریوں کیلئے ہی نہیں پورے خطے کیلئے تباہ کن ہوجائےگی، امداد کی فراہمی روکنے پر تل ابیب پر سخت تنقید کی۔

Antonio Guterres speaking to the media at the Rafah border. Photo: INN
رفح سرحد پر انتونیو غطریس میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے۔ تصویر : آئی این این

غزہ پر اسرائیلی حملے فوری طور پر روکنے کے مطالبہ کے ساتھ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سنیچر کو رفح سرحد پر پہنچ گئے۔ سرحد کے ایک جانب امدادی ٹرکوں کی قطاروں  اور دوسری طرف غزہ میں فاقہ کشی کے شکار شہریوں کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں  نے تل ابیب کو آڑے ہاتھوں  لیااور امداد روکنے کو ’’اخلاقی بدتری‘‘ سے تعبیر کیا۔ 
ریاست فلسطین کے قیام پر زور
 اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو غطریس نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت روکنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اب وقت آگیا کہ جنگ بندی کی جائے یرغمالیوں کو رہا کیا جائے اور فلسطینی ریاست قائم کی جائے۔ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے رفح کراسنگ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ’’ غزہ کے فلسطینیوں کا درد دنیا کے سامنے لانے کیلئے رفح آیا ہوں۔ ‘‘ انہوں نے کہا کہ غزہ میں پہلے سے کہیں زیادہ انسانی امداد کی ضرورت ہے، امدادی سامان کے ٹرکوں کو غزہ کی سرحد پر روکنا اخلاقی کمزوری ہے۔ انتونیو غطریس نے کہاکہ اسرائیل کو انسانی امداد کی رسائی پورے غزہ میں بلا روک ٹوک جاری رہنے دینی چاہیے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اقوام متحدہ غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے مصر کے ساتھ مل کر کام کرتا رہےگا۔ 

یہ بھی پڑھئے: ماسکو میں کنسرٹ ہال پرحملہ، ۱۳۳؍ ہلاک، داعش نے ذمہ داری لی مگر روس کو یوکرین پر شبہ

اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل نے رفح میں فوج کشی کے اسرائیلی منصوبوں  پر بھی تشویش کااظہار کیااور کہا کہ زمینی آپریشن انسانی تباہی کا سبب بنے گا۔ اب وقت ہے کہ انسانی بنیاد پر جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی ہو۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ فلسطینی ریاست قائم ہو، اتنے لوگوں کو مرتا ہوا اور اتنی اذیتوں میں نہیں دیکھا جاسکتا۔ انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس اختیار نہیں، جن کے پاس ہے ان سے اپیل ہے کہ غزہ جنگ روکی جائے۔ اس بیچ غزہ میں ۲۴؍ گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں مزید ۷۲؍ افراد شہید ہوگئے جن میں  ۵؍ بچے شامل ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK