غطریس نے کہا کہ اب پہلے سے کہیں زیادہ، دنیا کو ایک مربوط عالمی صحت کے ڈھانچے کی ضرورت ہے۔
EPAPER
Updated: May 21, 2025, 11:01 AM IST | Agency | New Delhi/Geneva
غطریس نے کہا کہ اب پہلے سے کہیں زیادہ، دنیا کو ایک مربوط عالمی صحت کے ڈھانچے کی ضرورت ہے۔
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو غطریس نے سب کیلئے یکساں صحت کی دیکھ بھال پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ عالمی صحت کے بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری ضروری ہے۔
منگل کو جنیوا میں ۷۸؍ویں عالمی صحت اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے غطریس نے کہا کہ اب پہلے سے کہیں زیادہ، دنیا کو ایک مربوط عالمی صحت کے ڈھانچے کی ضرورت ہے جو بحرانوں کا فوری جواب دے اور سب کیلئے تحفظ اور بہبود کو مضبوط کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ۱۹؍ وبائی مرض نے اجتماعی تیاریوں میں خامیوں کو بے نقاب کیا ہے۔ جب تک سب محفوظ نہیں ہیں کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے عالمی ادارہ صحت نے تکثیریت پر مبنی ایک معاہدہ کیا ہے جس میں صحت کی دیکھ بھال تک سب کو مساوی رسائی کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔
غطریس نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کا طویل مدتی مشن صحت کو فروغ دینے، دنیا کو محفوظ رکھنے اور کمزوروں کی خدمت کے مشترکہ مقصد کے گرد متحد ہونا ہے۔ یہ ایک ایسے وقت میں خاص طور پر اہم ہے جب صحت اور ترقی کیلئے فنڈس میں زبردست تخفیف کی جا رہی ہے اور فوجی اخراجات ریکارڈ بلندیوں پر پہنچ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برسوں کے مذاکرات اور سمجھوتوں کے بعدہم ایک خاص تاریخی معاہدے پر غور کرنے کیلئے جمع کئے ہیں۔ عالمی صحت کی ہنگامی صورتحال کو عالمی ردعمل کی ضرورت ہے۔ اگر اسے اپنایا جاتا ہے تو یہ عالمی تمباکو کنٹرول کانفرنس کے بعد عالمی ادارہ صحت کے آئین کے تحت دوسری بین الاقوامی صحت کانفرنس ہوگی۔وبائی امراض کے خلاف عالمی تیاریوں کو مضبوط بناناہے۔