سہانا خان اور ابھے ورما نے سدھارتھ آنند کی ایکشن تھریلر فلم ’’کنگ‘‘کی شوٹنگ شروع کر دی ہے۔ رپورٹس کے مطابق فلم میں ابھے ورما سہانا خان کے بوائے فرینڈ کے کردار میں نظر آئیں گے۔
EPAPER
Updated: May 21, 2025, 3:52 PM IST | Mumbai
سہانا خان اور ابھے ورما نے سدھارتھ آنند کی ایکشن تھریلر فلم ’’کنگ‘‘کی شوٹنگ شروع کر دی ہے۔ رپورٹس کے مطابق فلم میں ابھے ورما سہانا خان کے بوائے فرینڈ کے کردار میں نظر آئیں گے۔
۲۰۲۵ء کی متوقع ایکشن تھریلر فلم ’’کنگ‘‘، جس میں شاہ رخ خان اور سہانا خان اداکاری کریں گے، کافی عرصے سے سرخیوں میں ہے۔ یادرہےکہ اسی فلم کے ذریعے سہانا خان اپنے والد کےساتھ پہلی مرتبہ اسکرین شیئر کریں گی۔ علاوہ ازیں ابھرتے ہوئے اداکار ابھے ورما بھی ’’کنگ‘‘ میں نظر آئیںگے جو ’’منجیا‘‘ اوردیگر فلموں میں اپنی اداکاری کیلئے مشہور ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: ’’اِٹ‘‘ کے پریکویل ’’اِٹ: ویلکم ٹو ڈیری‘‘ کا ٹریلر لانچ
ابھے ورما اور سہانا خان نے ’’کنگ‘‘ کی شوٹنگ کی شروعات کر دی ہے
مڈڈے کی رپورٹ کے مطابق ’’سہانا خان اور ابھے ورما نے ’’کنگ‘‘ کی شوٹنگ کی شروعات کر دی ہے۔ مڈڈے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’’ فلم کی شوٹنگ میں تھوڑی سی تاخیر ہوئی ہے۔ ذرائع کی رپورٹ میں ذکر کیا گیا ہے کہ فلم ہدایتکار سدھارتھ آنند نے فلم کی شوٹنگ کا آغاز کر دیا ہے۔ سہانا خان اور ابھے ورما نے محبوب اسٹوڈیو، ممبئی میں فلم کی شوٹنگ شروع کی ہے۔ ابتدائی طور پر ابھے ورما جون جولائی میں فلم کی شوٹنگ کیلئے جوائن ہونے والے تھے لیکن انہوں نے شیڈول میں تبدیلی کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ شروع کردی ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: رشی کیش مکھرجی نے ایڈیٹر، ہدایتکار اور فلمساز بن کرخوب شہرت حاصل کی
باندرہ میں فلم کے سیٹ پر سیکوریٹی سخت کردی گئی ہے
مڈڈے کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’شاہ رخ خان کے باڈی ڈبل کے کچھ ایکشن سیکوئنس سدھارتھ آنند نے شوٹ کرلئے ہیں۔ فلم کا کوئی بھی منظر لیک نہ ہو اس لئے باندرہ میں فلم کے سیٹ پر سیکوریٹی سخت کردی گئی ہے۔ یاد رہے کہ ’’کنگ‘‘ ۲۰۲۶ء میں ریلیز ہوسکتی ہے۔ شاہ رخ خان فلم میں تین کردار نبھائیں گے۔ فلم میں شاہ رخ خان کے علاوہ سہاناخان، ابھیشیک بچن اور ابھے ورما بھی نظرآئیں گے۔ حالیہ رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ دپیکا پڈوکون، رانی مکھرجی، جیکی شروف، ارشد وارثی اور دیگر بھی فلم میں اہم کردار میں نظر آئیں گے۔‘‘ یہ سہانا خان کی اپنے والد کے ساتھ پہلی فلم ہے۔ رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان اور سہانا خان کو فلم کیلئے سخت جسمانی کثرت کرنی پڑی ہے۔ اس درمیان ابھے ورما فلم میں سہانا خان کے بوائے فرینڈ کے کردار میں نظر آئیں گے۔
پنک ویلا کے ذرائع کی رپورٹ میں کہا گیاہے کہ ’’رانی مکھرجی فلم میں سہاناخان کی ماں کا کردار نبھائیں گی اورایکشن تھریلر فلم میں ایک کیٹیلسٹ کا کردار ہے۔ رانی مکھرجی نے اب تک فلم کی پیشکش کو قبول کرنے کی تصدیق نہیں کی ہے۔ انہوں نے فلم میں اپنے کردار کا حصہ سن لیا ہے اور فلم کا حصہ بننے پر راضی ہوگئی ہیں۔ فلم میں رانی مکھرجی کا کردار اہم ہے۔‘‘ قبل ازیں یہ کہا جارہا تھا کہ دپیکا پڈوکون فلم میں سہانا خان کی ماں کا کردار نبھائیں گی۔