Inquilab Logo Happiest Places to Work

بھیونڈی۔واڑہ روڈ کی ایک لین جلد شروع کرنے کی اپیل

Updated: April 22, 2026, 2:09 PM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari | Bhiwandi

سڑک کی تعمیر سست روی کا شکار، کام جلد مکمل نہ کرنے پرشندے گروپ نے بھوک ہڑتال کا انتباہ دیا۔

Driving On The Dilapidated Road Of Bhiwandi-Wada Has Become Difficult.Photo:INN
بھیونڈی ۔واڑہ کی خستہ حال سڑک پر گاڑی چلانا مشکل ہوگیا ہے۔تصویر:آئی این این
 بھیونڈی۔ واڑہ روڈ کی خستہ حالی کے خلاف اب احتجاج شدت اختیار کرنے لگا ہے۔ شیو سینا (شندے ) کے لیڈر پرکاش پاٹل نے سخت   انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ماہ کے اندر اس سڑک کی کم از کم ایک لین ہر حال میں شروع کی جائے، بصورت دیگر وہ بھیونڈی دیہی کے رکن اسمبلی شانتارام مورے کے ہمراہ سڑک پر اتر کر بھوک ہڑتال کریں گے۔
پرکاش پاٹل کا کہنا ہے کہ کئی برسوں سے زیرِ تعمیر اس اہم سڑک کی سست رفتار عوام کیلئے مسلسل عذاب بنی ہوئی ہے۔ روزگار کیلئے آنے جانے والے افراد، طلبہ اور مریض سبھی اس کی بدحالی سے متاثر ہو رہے ہیں جبکہ آئے دن حادثات بھی پیش آ رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اب مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور عوام کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے سخت قدم اٹھانا ناگزیر ہو چکا ہے۔
 
 
انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں محکمہ تعمیرات عامہ (پی ڈبلیو ڈی) کے افسران اور ٹھیکیدار کے ساتھ سڑک کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا گیا ہے، جس میں کام کی سست رفتاری پر سخت ناراضگی ظاہر کی گئی۔ ان کے مطابق بارش کا موسم قریب ہے، اس لئے اس سے پہلے کم از کم ایک لین کو مکمل کر کے عوام کیلئے کھولنا انتہائی ضروری ہے۔
 
 
پرکاش پاٹل نے مزید کہا کہ اگر مقررہ مدت میں کام مکمل نہیں ہوا تو وہ رکن اسمبلی شانتارام مورے کے ساتھ مل کر سڑک پر بھوک ہڑتال کریں گے اور عوام کے حق کے لئے بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ادھر محکمہ کے ذمہ دار افسران نے یقین دہانی کرائی ہے کہ کام میں تیزی لا کر جلد از جلد ایک لین شروع کرنے کی کوشش کی جائے گی تاہم شہری اب عملی اقدامات کے منتظر ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK