Updated: September 11, 2026, 10:05 PM IST
| Washington
ایپل کا لانچ ایونٹ ختم ہونے کے چند منٹوں کے اندر ہی سوشل میڈیا پر اس کا ”ایپل ڈوؤ“ نامی فولڈ ایبل فون سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گیا۔ حریف فون برانڈز تیزی سے اس ٹرینڈ کا حصہ بنتے گئے۔ موٹرولا نے ایکس پر اپنے کلاسک گلابی فلپ فون سے لے کر اپنی موجودہ فولڈ ڈیوائسیز کی لائن تک کی فولڈ ایبل ڈیوائس کی تاریخ کو ایک ویڈیو پوسٹ میں شیئر کیا جس کے نیچے ایک طنزیہ کیپشن درج تھا: ”کچھ لوگ ابھی اسے دریافت کر رہے ہیں۔ ہم اسے پہلے سے مزید بہتر بنا رہے ہیں۔ بس ہمارے اگلے اقدام کا انتظار کریں۔“
ایپل نے اپنی حالیہ لانچ تقریب میں آئی فون ۱۸ کے ساتھ "آئی فون ڈوؤ“ iPhone Duo نامی فولڈ ایبل فون بھی لانچ کیا ہے۔ فولڈ ایبل فون کے میدان میں ایپل کی تاخیر سے آمد عالمی سطح پر سوشل میڈیا صارفین کیلئے مزاح کا موضوع بن گیا ہے۔ لاکھوں صارفین کے ساتھ موبائل برانڈز نے اس معاملے پر میمز بنا کر ایپل کی چٹکی لی۔ دوسرے میدانوں کی مختلف کمپنیوں نے بھی اس میم فیسٹ میں حصہ لیا جس سے صارفین خوب محظوظ ہوئے۔ ایپل کے فولڈ ایبل فون سے جڑے اس طنز و مزاح نے لائکس، کمنٹس اور انٹرنیٹ صارفین کی پسندیدگی کے معاملے میں ایپل کی اپنی لانچ پوسٹس کو پیچھے چھوڑ دیا۔
ایپل کا لانچ ایونٹ ختم ہونے کے چند منٹوں کے اندر ہی سوشل میڈیا پر اس کا ”آئی فون ڈوؤ“ نامی فولڈ ایبل فون سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گیا۔ حریف فون برانڈز تیزی سے اس ٹرینڈ کا حصہ بنتے گئے۔ موٹرولا نے ایکس پر اپنے کلاسک گلابی فلپ فون سے لے کر اپنی موجودہ فولڈ ڈیوائسیز کی لائن تک کی فولڈ ایبل ڈیوائس کی تاریخ کو ایک ویڈیو پوسٹ میں شیئر کیا جس کے نیچے ایک طنزیہ کیپشن درج تھا: ”کچھ لوگ ابھی اسے دریافت کر رہے ہیں۔ ہم اسے پہلے سے مزید بہتر بنا رہے ہیں۔ بس ہمارے اگلے اقدام کا انتظار کریں۔“
فولڈ ایبل فون میں اسپلٹ اسکرین (split-screen) کی فعالیت بھی ایک گرما گرم موضوع بن گئی۔ جیسے ہی ایپل کے نئے سی ای او نے کینوٹ کے دوران آئی فون سیریز کے اسپلٹ اسکرین فیچر کو نمایاں کیا، سیمسنگ کے صارفین نے اپنے فولڈ ڈیوائسز کی ملٹی ونڈو صلاحیتوں کو دکھانے کیلئے ایکس کا رخ کیا جو صارفین کو بیک وقت چیٹ کرنے، ویڈیو دیکھنے اور گیم کھیلنے کی اجازت دیتی ہیں۔ ساتھ میں ”آئی فون کبھی ایسا نہیں کر سکتا“ جیسے کیپشنز درج کئے۔ سیمسنگ نے خود بعد میں اپنی تازہ ترین فولڈ ایبل ڈیوائس کی تصویر پوسٹ کی، جس میں چٹکی لیتے ہوئے کہا گیا کہ ”نقل تعریف کی سب سے مخلصانہ شکل ہے۔“
ناقدین نے آئی فون ۱۸ کے ”اپ گریڈ“ کو محض رنگ و روغن کا نیا لیپ قرار دیا
ناقدین نے اس لانچ ایونٹ میں متعارف کرائے گئے آئی فون ۱۸ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور اس کے نئے رنگوں کو محض رنگ و روغن کا نیا لیپ قرار دیا۔ ایپل نے آئی فون ۱۷ پرو کے نمایاں ترین رنگ کاسمک اورینج (Cosmic Orange) کو بند کردیا جس کا حوالہ دیتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین نے دلیل دی کہ یہ تبدیلی کسی معنی خیز اپ گریڈ کے بجائے محض ایک ظاہری ردوبدل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ موجودہ آئی فون ۱۷ پر ایک رنگین اسٹیکر لگا کر بھی بالکل ایسا ہی لُک حاصل کیا جا سکتا ہے۔