امریکی ریاست کیلیفورنیا کی ایک وفاقی جیوری نے فیصلہ دیا ہے کہ ایپل نے خون میں آکسیجن کی پیمائش سے متعلق میسی مو کی پیٹنٹ شدہ ٹیکنالوجی استعمال کی، جس پر کمپنی کو میسی مو کو ۶۳؍ کروڑ۴۰؍ لاکھ ڈالر ہرجانہ ادا کرنا ہوگا۔
EPAPER
Updated: November 16, 2025, 8:05 PM IST | New York
امریکی ریاست کیلیفورنیا کی ایک وفاقی جیوری نے فیصلہ دیا ہے کہ ایپل نے خون میں آکسیجن کی پیمائش سے متعلق میسی مو کی پیٹنٹ شدہ ٹیکنالوجی استعمال کی، جس پر کمپنی کو میسی مو کو ۶۳؍ کروڑ۴۰؍ لاکھ ڈالر ہرجانہ ادا کرنا ہوگا۔
امریکی ریاست کیلیفورنیا کی ایک وفاقی جیوری نے فیصلہ دیا ہے کہ ایپل نے خون میں آکسیجن کی پیمائش سے متعلق میسی مو کی پیٹنٹ شدہ ٹیکنالوجی استعمال کی، جس پر کمپنی کو میسی مو کو ۶۳؍ کروڑ۴۰؍ لاکھ ڈالر ہرجانہ ادا کرنا ہوگا۔ روئٹرس کی رپورٹ کے مطابق جیوری نے میسی مو کے اس مؤقف کی توثیق کی کہ ایپل واچ کے ورزش سے متعلق فیچرز اور دل کی دھڑکن کی نوٹیفکیشنز نے کمپنی کے پیٹنٹ کی خلاف ورزی کی ہے۔
ایپل کے ترجمان نے کہا کہ کمپنی اس فیصلے سے متفق نہیں اور اپیل کرے گی، ترجمان کے مطابق گزشتہ۶؍ سال میں میسی مو نے مختلف عدالتوں میں ایپل کے خلاف ۲۵؍ سے زائد پیٹنٹس کی خلاف ورزی کا دعویٰ کیا، جن میں سے زیادہ تر کو کالعدم قرار دیا جا چکا ہے، اس مقدمے میں جس پیٹنٹ کی بات ہو رہی ہے، وہ ۲۰۲۲ء میں ختم ہو گیا تھا اور کئی دہائیاں پرانی پیشنٹ مانیٹرنگ ٹیکنالوجی سے متعلق تھا۔
میسی مو نے اپنے بیان میں اس فیصلے کو اپنی جدت اور دانشورانہ حقوق کے تحفظ کے لیے ایک بڑی کامیابی قرار دیا۔ یہ مقدمہ ایپل اور کیلیفورنیا کے شہر اِرووائن میں قائم میسی مو کے درمیان جاری پیٹنٹ تنازع کا ایک حصہ ہے، میسی مو نے الزام عائد کیا ہے کہ ایپل نے اس کے ملازمین کو بھرتی کرکے اس کی پلس آکسی میٹری ٹیکنالوجی چرائی اور اسے ایپل واچ میں استعمال کیا۔
یہ بھی پڑھئے:جی ایس ٹی اصلاحات کے بعد مصنوعی دھاگوں سے ٹیکسٹائل صنعت کو رفتار ملے گی
اسی تنازع کے باعث امریکہ کی ایک تجارتی عدالت نے ۲۰۲۳ء میں ایپل کی سیریز ۹؍ اور الٹرا ۲؍ اسمارٹ واچز کی درآمد پر پابندی لگا دی تھی، کیونکہ ان میں میسی مو کی ٹیکنالوجی کی خلاف ورزی پائی گئی تھی۔ پابندی سے بچنے کے لیے ایپل نے اپنی گھڑیوں میں خون کی آکسیجن ماپنے والا فیچر نکال دیا تھا اور پھر اگست میں اس فیچر کا نیا ورژن امریکی کسٹمز اور بارڈر پروٹیکشن کی منظوری کے بعد دوبارہ متعارف کروایا تھا۔