Updated: October 07, 2026, 7:04 PM IST
| New Delhi
دو بار کی اولمپک تمغہ فاتح پی وی سندھو نے فن لینڈ کے وانتا میں آرکٹک اوپن ۲۰۲۶ء بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے ابتدائی راؤنڈ میں کنیڈا کی وین یو ژانگ کو صرف ۲۸؍ منٹ میں ۸۔۲۱، ۱۱۔۲۱؍ سے شکست دے کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔ چھٹی سیڈ سندھو کا اگلا مقابلہ جاپان کی ریکو گُنجی سے ہوگا۔
پی وی سندھو۔ تصویر:آئی این این
دو بار کی اولمپک تمغہ فاتح پی وی سندھو نے فن لینڈ کے وانتا میں آرکٹک اوپن ۲۰۲۶ء بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے ابتدائی راؤنڈ میں کنیڈا کی وین یو ژانگ کو صرف ۲۸؍ منٹ میں ۸۔۲۱، ۱۱۔۲۱؍ سے شکست دے کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔ چھٹی سیڈ سندھو کا اگلا مقابلہ جاپان کی ریکو گُنجی سے ہوگا۔ ایشین گیمز ۲۰۲۶ء کے کوارٹر فائنل میں تمغے سے ایک جیت دور رہنے کے بعد باہر ہونے والی سندھو نے وانتا میں عمدہ واپسی کی۔ تاہم ہندوستان کی دیگر خواتین سنگلز کھلاڑیوں کے لیے دن مشکل رہا۔ اُنّتی ہڈا نے عوامی جمہوریہ چین کی ہان کیان کی کے خلاف ایک گیم سے پیچھے رہنے کے بعد واپسی کی، لیکن ۶۸؍ منٹ تک چلے سخت مقابلے میں ۱۶۔۲۱، ۲۱۔۱۵، ۲۲۔۲۴؍ سے شکست کھا گئیں۔
یہ بھی پڑھئے:ابھیشیک بچن کا انکشاف: شاہ رخ خان نے میرے کریئر کی ’ذاتی ذمہ داری‘ لی
اشمیتا چلیہا نے بھی ساتویں سیڈ ڈنمارک کی لائن کرسٹوفرسن کے خلاف سخت مقابلہ کیا۔ انہوں نے دوسرا گیم جیت کر مقابلہ برابر کیا، لیکن فیصلہ کن گیم میں ۲۴۔۲۶؍سے شکست کے ساتھ میچ گنوا دیا۔ مالویکا بنسود کو اسکاٹ لینڈ کی کرسٹی گلمور نے ۱۸۔۲۱، ۱۳۔۲۱؍سے شکست دی، جبکہ کوالیفائر سے مین ڈرا میں پہنچنے والی رکشیتا رامراج جرمنی کی یووون لی سے۱۱۔۲۱، ۲۱۔۱۶، ۹۔۲۱؍ سے ہار گئیں۔ ایشورانی بروا کو تھائی لینڈ کی سابق عالمی چیمپئن اور ٹاپ سیڈ رتچانوک انتانون نے۱۰۔۲۱، ۱۵۔۲۱؍ سے شکست دی۔ تاہم تنوی شرما نے چینی تائپے کی چیو پِن چیان کو ۱۵۔۲۱، ۱۷۔۲۱؍سے ہرا دیا۔
یہ بھی پڑھئے:ایک اور یادگار شاہکار کے بعد میسی نے آنسوؤں کے ساتھ ارجنٹائنا کو الوداع کہہ دیا
مکسڈ ڈبلز میں ایشان بھٹناگر اور شروتی مشرا کو تھائی لینڈ کی پکا پون تیراتسکُل اور سیپسیری تراتاناچائی کی جوڑی نے ۳۔۲۱، ۶۔۲۱؍ سے شکست دی۔مردوں کے کوالیفائنگ مقابلوں میں تھارون منّے پلی اور رونک چوہان نے اپنے اپنے میچ جیتے۔ منّے پلی نے بلجیم کے جولین کاراگی کو۱۲۔۲۱، ۲۱۔۱۹، ۱۳۔۲۱؍ سے، جبکہ چوہان نے اسرائیل کے ڈینیئل ڈوبووینکو کو۲۱۔۱۸، ۱۷۔۲۱، ۱۹۔۲۱؍ سے شکست دی۔ دونوں مین ڈرا میں کدامبی سری کانت اور ایچ ایس پرنائے کے ساتھ شامل ہوں گے۔مردوں کے ڈبلز میں اچوت آدتیہ راؤ ڈوڈاوارپو اور ارجن ریڈی پوچانا کی جوڑی کوالیفائر کے ذریعے مین ڈرا میں جگہ بنانے میں ناکام رہی۔ سپر ۵۰۰؍ایونٹ ایشین گیمز کے وقفے کے بعد بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹور کی واپسی کا پہلا بڑا مقابلہ ہے۔