مرکزی وزیر دفاع نے فضائیہ کے اعلیٰ کمانڈروں کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہمستقبل کی جنگ میں ٹیکنالوجی، دشمن کو حیران کرنے کی صلاحیت اور تینوں افواج کے درمیان تال میل اہم ہوگا،آپریشن سیندور کے موقع پر فضائیہ کی کارکردگی کی ستائش کی۔
EPAPER
Updated: November 13, 2026, 12:30 PM IST | Agency | New Delhi
مرکزی وزیر دفاع نے فضائیہ کے اعلیٰ کمانڈروں کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہمستقبل کی جنگ میں ٹیکنالوجی، دشمن کو حیران کرنے کی صلاحیت اور تینوں افواج کے درمیان تال میل اہم ہوگا،آپریشن سیندور کے موقع پر فضائیہ کی کارکردگی کی ستائش کی۔
وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے جمعرات کو کہا کہ تیزی سے تبدیل ہوتی ہوئی جنگی ٹیکنالوجی اور نئے سیکوریٹی خطرات کے پیش نظر ہندوستانی مسلح افواج کو اپنی جارحانہ اور دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانا ہوگا۔ یہاں فضائیہ کے اعلیٰ کمانڈروں کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ مستقبل کی جنگ میں دشمن کو جوابی حملے کا موقع نہ دینا اور خود ہر غیر متوقع حملےکیلئے تیار رہنا انتہائی ضروری ہوگا۔ اس مقصد کیلئے انہوں نے خفیہ نگرانی، تکنیکی برتری اور تینوں افواج کے درمیان بہتر تال میل پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھئے: پوتن کی دھمکی: یوکرین میں تعینات غیر ملکی فوجی روس کے جائز اہداف ہوں گے
انہوں نے کہا کہ جدید جنگیں اب روایتی میدانِ جنگ تک محدود نہیں رہ گئی ہیں۔ میزائل، ڈرون اور جدید ہتھیاروں کے نظام جنگ کا رخ بدل رہے ہیں۔راجناتھ سنگھ نے فضائیہ کو الیکٹرانک، سائبر اور خلائی شعبوں میں جنگ کی نئی حکمت عملی اور نظام تیار کرنے کی ضرورت بتائی۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل کی کامیابی کا فیصلہ صرف طیاروں کی تعداد سے نہیں ہوگا، بلکہ تکنیکی صلاحیت، ردعمل کی رفتار اور درست تیاری جیسےعوامل بھی فیصلہ کن ثابت ہوں گے ۔ وزیر دفاع نے آپریشن سیندور کے دوران اور اس کے بعد فضائیہ کی کارکردگی کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ اس کارروائی میں بری فوج، بحریہ اور فضائیہ کے درمیان بہتر تال میل دیکھنے کو ملا۔کانفرنس کے دوران راجناتھ نے فضائیہ کے فلائنگ یونٹ کے اے آئی سینٹر آف ایکس لینس کی تیار کردہ مصنوعی ذہانت پر مبنی ایپلی کیشنز کا آغاز کیا ۔ یہ ایپلی کیشنز آپریشنل، انتظامی اور ایرو اسپیس سیکوریٹی سے متعلق کاموں کو خودکار بنانے اور تیز کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔وزیر دفاع نے جوانوں کو نئی ٹیکنالوجیز کی تربیت دینے اور نوجوان اگنی ویروں کی تکنیکی سمجھ بوجھ سے بہتر طور پر فائدہ اٹھانے پر بھی زور دیا۔دو روزہ کانفرنس کا موضوع ’دی ایئرآف امپاورمنٹ : میکسیمائزنگ ایفیشی اینسی تھرو ڈی سینٹرلائزیشن ‘ہے۔