Inquilab Logo Happiest Places to Work

کیجریوال کے سرپر گرفتاری کی تلوار،دہلی میں ’آپ‘ اراکین اسمبلی کی ہنگامی میٹنگ

Updated: November 06, 2023, 11:56 PM IST | Agency | New Delhi

وزارت اعلیٰ کے عہدہ پر اُنہیں ہی فائز رکھنے کا فیصلہ، جیل سے سرکاری کام کاج کی حکمت عملی پر غور، ضرورت ہوئی تو کورٹ سے اجازت طلب کی جائے گی۔

A meeting of Aam Aadmi Party MLAs was held on Monday afternoon. Photo: INN
پیر کی دوپہر عام آدمی پارٹی کے اراکین اسمبلی کی میٹنگ منعقد ہوئی۔ تصویر:آئی این این

عام آدمی پارٹی کے خلاف  ای ڈی کی سرگرمی اور وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کے خلاف سمن کو دیکھتے ہوئے پیر کو دہلی میں’’آپ‘‘ کے تمام اراکین اسمبلی کی میٹنگ طلب کی گئی جہاں اس بات پر اتفا ق کیاگیا کہ گرفتار ہونے کی صورت میں بھی اروند کیجریوال وزیراعلیٰ کے عہدہ پر فائز رہیں گے۔اس کی اطلاع سوربھ بھاردواج نے میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس میں  دی۔
دہلی شراب پالیسی میں اروند کیجریوال کو سمن  جاری کئے جانے کے بعد سے ہی ان کی گرفتاری کا اندیشہ ظاہر کیا جارہاہے۔ سوربھ بھاردواج نے ای ڈی کی کارروائی کو ’’سیاست سے متاثر‘‘ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ میٹنگ میں شریک تمام اراکین اسمبلی نے کیجریوال سے اپیل کی ہے کہ ’’وہ گرفتار ہونے پر بھی وزارت اعلیٰ پر فائز رہیں گے کیوں کہ انہیں اس عہدہ پر دہلی کے عوام نے بٹھایا ہے۔ ‘‘  ’آپ‘ لیڈر نے کہا کہ تمام ایم ایل اے اس رائے کے حامل ہے کہ مودی ،کیجریوال سے خوفزدہ ہیں، بی جے پی جانتی ہے کہ وہ انہیں الیکشن کے ذریعہ اقتدار سے بے دخل نہیں کرسکتے اس لئے جانچ ایجنسیوں کا استعمال کررہے ہیں۔  بھاردواج نےبتایا کہ اگر کیجریوال گرفتار ہوگئے تو ’’میٹنگ کیلئے افسران جیل جائیں گے۔‘‘ انہوں نے مزیدکہا کہ ’’اگر ہمیں  بلایا گیا تو ہم بھی خوشی خوشی جائیں گے۔‘‘
 پریس کانفرنس میں موجود آتشی نے بتایا کہ کیجریول کے گرفتار ہوتے ہی عام آدمی  سرکاری کام کاج جیل سے جاری رکھنے کیلئے پارٹی کورٹ سے رجوع کریگی۔ سوربھ بھاردواج نے کہا کہ ’’جو حالات ہیں ان کو دیکھتے ہوئے لگتا ہے کہ میں اور آتشی بھی جیل جائیں گے۔ ہم وہیں کابینہ کی میٹنگ کیا کریں گے۔‘‘ واضح رہے کہ آپ کے کئی لیڈر گرفتار ہوچکے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK