Inquilab Logo

آرتھر روڈ جیل : قیدیوں اور اسٹاف ممبروں نے دیگر قیدیوں کو اپنا پلازمہ عطیہ کیا

Updated: August 07, 2020, 7:31 AM IST | Nadeem Asran | Mumbai

جس طرح مہاراشٹر کی جیلوں میں سب سے پہلے ممبئی کی آرتھر روڈ جیل میں ڈیڑھ سو سے زائد قیدی اور ۴۰؍ سے زائد اسٹاف ممبر کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے

Prisoner - Pic : INN
جیل میں قید ۔ تصویر : آئی این این

جس طرح مہاراشٹر کی جیلوں میں سب سے پہلے ممبئی کی آرتھر روڈ جیل میں ڈیڑھ سو سے زائد قیدی اور ۴۰؍ سے زائد  اسٹاف ممبر کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے ،  اسی طرح اس جیل کے قیدی اور اسٹاف ممبروں نے کوروناوائرس کو مات دے دی ہے اور اب صحت یاب ہو کر ممبئی اور مہاراشٹر کی دیگر جیلوں میں قید کورونامتاثرین کو اپنا پلازمہ دے کر انہیں اس وباء سے بچانے کی بھی کوشش کررہے ہیں ۔
  آرتھر روڈ جیل میں کل ۱۸۲؍ قیدی اور ۴۶؍  اسٹاف ممبر کورونا وائرس سے متاثرہوئے تھے ۔ جیل عملہ  اور تمام قیدی اب صحت یاب ہوچکے ہیں البتہ صرف ایک ملزم اب بھی زیر علاج ہے ۔ اطلاع کے مطابق  ۴۶؍ افسران و اہلکاروں پر مشتمل اسٹاف ممبر نہ صرف صحت یاب ہو کر اسپتال سے رخصت ہوچکا ہے بلکہ انہوں نے ڈیوٹی بھی جوائنٹ کر لی ہے ۔ اس طرح ۱۸۸؍ قیدی بھی صحت یاب ہوچکے ہیں اور  دوبارہ جیل لائے جاچکے ہیں ۔
  قیدی اور جیل اسٹاف ممبر کی صحت یابی کے بعد ممبئی کے علاوہ مہاراشٹر کی دیگر جیلوں کے قیدیوں کے کوروناوائرس سے متاثرہونے اور ان کے علاج میں پلازمہ کے مفید ثابت ہونے کے بعد جیل انتظامیہ نے صحت مند ہونے والے جیل عملہ  اور ساتھ ہی ساتھ قیدیوں سے بھی پلازمہ عطیہ کرنے کی اپیل کی تھی ۔
  اس سلسلہ میں بائیکلہ جیل  کے  انسپکٹر جنرل آف پولیس( آئی جی ) دیپک پانڈے نے صحت یاب ہونے والے قیدیوں سے پلازمہ عطیہ کرنے کی اپیل کی تھی جس پر انہوںنے دیگر قیدیوں کی مدد کرنے کی بھی ہامی بھری ہے ۔ صحت یاب ہونے والے قیدیوں کا پلازمہ لینے کی کارروائی جلد ہی شروع کی جائے گی ۔اس سلسلہ میں جے جے اسپتال کا عملہ آر تھر روڈ جیل کا دورہ کر چکا ہے اور پلازمہ دینے والوں کی طبی جانچ بھی کر چکا ہے ۔
 آئی  جیل نے تھانے ، تلوجہ اور کلیان کی جیلوںکے قیدیوں کوکورونا سےمحفوظ رکھنے کے لئے روزانہ ۱۵؍ سے ۲۰؍ جیل اسٹاف ممبر اور قیدیوں کی طبی جانچ کرنے اور سینیٹائزر کا چھڑکاؤ کرنے کی بھی اطلاع دی ہے ۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK