Inquilab Logo

’’ہمارے دباؤ میں مرکز کو گیس سلنڈروں کی قیمت ۲۰۰؍ روپے کم کرنی پڑی‘‘

Updated: October 02, 2023, 11:11 AM IST | Agency | Jhunjhunu

وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے جھنجھنو میں کہا کہ راجستھان حکومت ملک کی پہلی حکومت ہے جو غریب خاندانوں کو صرف۵۰۰؍ روپے میں گیس سلنڈر دے رہی ہے۔

Rajasthan Chief Minister Ashok Gehlot during the speech. Photo: INN
راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت خطاب کے دوران ۔ تصویر:آئی این این

وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت ان دنوں مسلسل ریاست کے مختلف اضلاع کا دورہ کر رہے ہیں۔ ترقیاتی کاموں کے افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے کے ساتھ ساتھ وہ جلسوں اور ریلیوں سے خطاب کر رہے ہیں اور ریاستی حکومت کی کامیابیاں گنا رہے ہیں۔ سنیچر کو سی ایم گہلوت نے جھنجھنو اور بیکانیر اضلاع کا دورہ کیا۔ کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح وسنگ بنیاد رکھنے کے علاوہ انہو ںنے جلسہ عام سےبھی خطاب کیا۔ انہوں نےجھنجھنو  کے  بساؤ میں اجلاس سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ جھنجھنو تعلیمی میدان میں سرفہرست ہے۔ ریاستی حکومت تعلیم اور صحت جیسے مختلف شعبوں میں بھی آگے بڑھ رہی ہے۔
بساؤ میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے کہا کہ راجستھان حکومت ملک کی پہلی حکومت ہے جو غریب خاندانوں کو صرف۵۰۰؍ روپے میں گیس سلنڈر دے رہی ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاستی حکومت کے اس فیصلے کے بعد مرکزی حکومت دباؤ میں آگئی  اور اسی وجہ سے انہیں گھریلو گیس سلنڈر کی قیمت میں۲۰۰؍ روپے کی کمی کا اعلان کرنا پڑا۔وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے کہا کہ راجستھان کی کانگریس حکومت نے بہترین اسکیمیں دی ہیں۔ ہر خاندان کو۲۵؍ لاکھ روپے کی چرنجیوی ہیلتھ انشورنس اسکیم اور۱۰؍ لاکھ روپے تک کا ہیلتھ انشورنس دیا جا رہا ہے۔اس کے علاوہ گھریلو صارفین کو۱۰۰؍ یونٹ مفت بجلی، کسانوں کو۲؍ ہزار یونٹ مفت بجلی،  مویشیوں کیلئےانشورنس، مفت فوڈ پیکٹ اسکیم اور خواتین کو مفت اسمارٹ فون دیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK