• Fri, 12 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایشیا کپ : ہندوستان-پاکستان میچ کے ٹکٹ کیوں فروخت نہیں ہو رہے ہیں ؟

Updated: September 12, 2025, 12:12 PM IST | Agency | Dubai

ٹکٹوں کے دام بہت زیادہ ہونے کو اہم وجہ قرار دیا جارہا ہے ، ساتھ ہی میچ میں روہت شرما اور وراٹ کوہلی کے نہ ہونے کے سبب بھی ٹکٹ فروخت نہیں ہو رہے ہیں۔

Rohit Sharma and Virat Kohli have millions of fans. Photo: INN
روہت شرما اور وراٹ کوہلی کی لاکھوں مداح ہیں۔ تصویر: آئی این این

عام طور پر ہندوستان-پاکستان میچ کے ٹکٹ چند گھنٹوں میں ہی فروخت ہو جاتے ہیںلیکن اتوار(۱۴؍ستمبر) کو ہونے والے ایشیا کپ مقابلہ کی ٹکٹ فروخت ہی نہیں ہو پا رہی ہے۔ جو خبریں سامنے آ رہی ہیں، ان کے مطابق میچ میں صرف ۲؍ دن رہ گئے ہیں اور بڑی تعداد میں ٹکٹیں فروخت ہونی باقی ہیں۔ ٹکٹ فروخت نہ ہونے کی ایک وجہ اس کی بہت  زیادہ قیمت بتائی جا رہی ہے، لیکن ایک وجہ روہت اوروراٹ بھی بتائے جا رہے ہیں۔رپورٹس کے مطابق ٹکٹوں کی اونچی قیمت نے فروخت کو کافی متاثر کیا ہے۔ 
 ایسٹ اسٹینڈ میں ۲؍ وی آئی پی ٹکٹوں کی قیمت ڈھائی  لاکھ روپے ہے۔ اس ٹکٹ کو خریدنے پر ناظرین کے  لئے بہترین سیٹ کے ساتھ کھانے پینے کا بھی انتظام ہوگا۔ اس ٹکٹ کو خریدنے پر پارکنگ پاس، وی آئی پی لاؤنج اور ریسٹ روم بھی ملے گا۔ وی آئی پی ٹکٹ کے علاوہ رائل باکس میں ٹکٹ کی قیمت۲؍ لاکھ ۳۰؍ ہزار روپے ہے۔ اسی طرح   اسکائی باکس کے  لئے ۱ء۶؍ لاکھ روپے خرچ کرنے ہوں گے۔ یہاں تک کہ پلاٹینم ٹکٹ کی قیمت بھی آسمان چھو رہی ہے، جو ۷۵؍ ہزار روپے میں مل رہی ہے۔ سب سے سستے ٹکٹ کی بات کریں تو ۲؍سیٹ بُک کرنے کے  لئے آپ کو تقریباً۱۰؍ ہزار  روپے خرچ کرنے ہوں گے۔
 امارات کرکٹ بورڈ کے ایک افسر نے اے این آئی کو  بتایا کہ ہندوستان-پاکستان میچ کی ٹکٹوں کی کم فروخت سے تمام افسران چونک گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ چمپئن ٹرافی  کے ٹکٹ ۴؍ منٹ میں   فروخت ہو گئے تھے لیکن اس بار حالات خراب ہیں۔ افسر نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ٹکٹوں کی فروخت میں کمی کی ایک وجہ روہت شرما اور وراٹ کوہلی کی غیر موجودگی بھی ہو سکتی ہے جنہوں نے ٹی ٹوینٹی سے ریٹائرمنٹ لے لیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK