• Thu, 24 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایشیائی کھیلوں میں دلپریت کے دو گول، ہندوستان کی جنوبی کوریاپر فتح

Updated: September 24, 2026, 5:03 PM IST | New Delhi

ہندوستان کے گول مشین دلپریت سنگھ کے دو گولز کی بدولت دفاعی چیمپئن ہندوستان نے جمعرات کو پول `اے کے مقابلے میں جنوبی کوریا پر ۲۔۸؍گول سے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایشیائی کھیلوں کے مردوں کے ہاکی ٹورنامنٹ میں اپنا دبدبہ برقرار رکھا۔

Hockey Players.Photo:X
ہاکی کےکھلاڑی۔ تصویر:ایکس

ہندوستان کے گول مشین  دلپریت سنگھ کے دو گولز کی بدولت دفاعی چیمپئن ہندوستان نے جمعرات کو  پول `اے کے مقابلے میں جنوبی کوریا پر ۲۔۸؍گول  سے شاندار کامیابی  حاصل کرتے ہوئے ایشیائی کھیلوں کے مردوں کے ہاکی ٹورنامنٹ میں اپنا دبدبہ برقرار رکھا۔  ٹورنامنٹ میں ہندوستان کی جانب سے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑیوں میں شامل دلپریت نے اپنے کھاتے میں دو اور گول شامل کیے۔ ہندوستان نے مسلسل جارحانہ ہاکی کھیلتے ہوئے جنوبی کوریا کو پچھاڑ دیا  اور ٹورنامنٹ میں اپنی مسلسل تیسری جیت درج کی۔ 

یہ بھی پڑھئے:جب مجھے لگے گا کہ قومی ٹیم کے لیے کچھ نہیں کر پا رہا ہوں تو اپنا کریئر ختم کر دوں گا: رونالڈو

ہندوستان نے میچ کے آغاز میں ہی برتری حاصل کر لی تھی۔ شلانند لاکڑا نے ۵؍ویں منٹ میں پہلا گول کیا، جس کے بعد ۱۰؍ویں منٹ میں دلپریت نے برتری کو دُگنا کر دیا۔ ایک منٹ بعد ہی کپتان ہرمن پریت سنگھ نے پینالٹی کارنر کو گول میں بدل کر اسکور ۰۔۳؍ کر دیا، اور پھر ۱۳؍ویں منٹ میں ابھیشیک نے ایک اور گول داغ دیا۔ اس کے بعد ۲۵؍ویں منٹ میں دلپریت نے ایک بار پھر گول کیا۔ 

یہ بھی پڑھئے:تیلگوانڈسٹری میں لوگ سنیما کا جشن مناتے ہیں : راگھو جوئل

انہوں نے مندیپ سنگھ کے ریورس ہٹ کراس کو آسانی سے گول میں تبدیل کرتے ہوئے ہاف ٹائم تک ہندوستان کو ۰۔۵؍ کی مضبوط برتری دلا دی۔  اس فارورڈ کھلاڑی نے ۳۲؍ ویں منٹ میں ایک اور ریورس سویپ شاٹ کے ذریعے اپنے دو گول مکمل کیے  جبکہ ہندوستانی ٹیم کورین دفاع کو مسلسل توڑتی رہی۔ ابھیشیک نین نے۳۸؍ویں منٹ میں اسکور ۰۔۷؍ کر دیا، جس کے تین منٹ بعد کم جیہو نے گول کر کے جنوبی کوریا کا کھاتا کھولا۔ کم یونگ بوک نے ۵۲؍ویں منٹ میں گول کا فرق کم کیا، لیکن ہندوستان نے جلد ہی دوبارہ اپنا دبدبہ قائم کر لیا اور ۵۷؍ویں منٹ میں راجندر سنگھ کے گول کے ساتھ ۲۔۸؍ سے جیت پکی کر لی۔  اس فتح کے ساتھ ہندوستان کا شاندار سفر جاری رہا۔ اس سے قبل ٹیم نے پول اے  کے اپنے ابتدائی دو میچوں میں انڈونیشیا کو ۱۔۱۳؍ اور سری لنکا کو ۱۔۱۶؍ سے شکست دی تھی۔  دلپریت نے ٹورنامنٹ میں پہلے ہی اپنی چھاپ چھوڑ دی تھی اور انڈونیشیا کے خلاف ہندوستان کے افتتاحی میچ میں چار گول کیے تھے۔ جنوبی کوریا کے خلاف ان کے دو گولوں نے ہندوستان کی جارحانہ ٹیم میں ان کی اہمیت کو مزید ثابت کر دیا۔ ہندوستان کا اگلا مقابلہ ہفتے کے روز جاپان سے ہوگا۔ ٹیم ایشیائی کھیلوں کا اعزاز برقرار رکھنے اور ۲۰۲۸ء کے لاس اینجلس اولمپکس کے لیے براہ راست کوالیفائی کرنے کے لیے اپنی مہم جاری رکھے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK