• Thu, 24 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

جب مجھے لگے گا کہ قومی ٹیم کے لیے کچھ نہیں کر پا رہا ہوں تو اپنا کریئر ختم کر دوں گا: رونالڈو

Updated: September 24, 2026, 4:09 PM IST | Lisbon

پرتگال کے اسٹار فٹ بال کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے عالمی کپ کے بعد ریٹائرمنٹ لینے کی قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اب بھی یقین ہے کہ وہ قومی ٹیم کو اس کے مقصد تک پہنچانے میں مدد کر سکتے ہیں اور جب انہیں لگے گا کہ وہ یہاں کچھ نہیں کر پا رہے ہیں تو وہ اپنا کریئر ختم کر دیں گے۔

Ronaldo.Photo:X
رونالڈو۔تصویر:ایکس

پرتگال کے اسٹار فٹ بال کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے عالمی کپ کے بعد ریٹائرمنٹ لینے کی قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اب بھی یقین ہے کہ وہ قومی ٹیم کو اس کے مقصد تک پہنچانے میں مدد کر سکتے ہیں اور جب انہیں لگے گا کہ وہ یہاں کچھ نہیں کر پا رہے ہیں تو وہ اپنا کریئر ختم کر دیں گے۔

یہ بھی پڑھئے:کرینہ کپور نے فلمی دنیا میں خاتون پولیس افسر کی ’مردانہ‘ شبیہ پر سوال قائم کیا

رونالڈو جمعرات کو جوزے آلوالادے اسٹیڈیم میں ویلز کے خلاف اپنا ۲۳۴؍واں بین الاقوامی میچ کھیلیں گے۔ پرتگال کے کوچ جارج جیسس نے تصدیق کی ہے کہ مانچسٹر یونائیٹڈ اور ریئل میڈرڈ کے سابق اسٹار نیشنز لیگ کے اس میچ میں ابتدائی صف میں شامل ہوں گے۔ کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ کل ہونے والا میچ رونالڈو کا بین الاقوامی فٹ بال سے الوداعی میچ ہو سکتا ہے، لیکن ۵؍ مرتبہ بیلن ڈی اور جیتنے والے کھلاڑی نے کہا کہ وہ اس وقت ریٹائرمنٹ لیں گے جب انہیں لگے گا کہ وہ یہاں کچھ بھی نہیں کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:پاکستان: رقص کرتے دیوہیکل گوریلے پارٹی میں تفریح کا نیارجحان

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے عالمی کپ کے بعد پرتگال کو چھوڑنے پر غور کیا تھا تو رونالڈو نے کہاکہ  ہاں، میں نے ایسا کیا تھا۔ بلاشبہ، میں ہمیشہ اپنے فیصلوں، اپنے مستقبل اور موجودہ حالات کے بارے میں سوچتا رہتا ہوں۔ میں نے اپنے صدر اور کوچ سے بات کی۔ مجھے اب بھی یقین ہے کہ میں قومی ٹیم کو اس کے مقصد تک پہنچنے میں مدد کر سکتا ہوں، اور جب مجھے لگے گا کہ میں یہاں کچھ نہیں کر رہا ہوں، تب میں اپنا کریئر ختم کر دوں گا۔ 
رونالڈو نے کہاکہ میں نے گھر پر اپنے دوستوں کے ساتھ اکثر یہ بات کہی ہے۔ میں اتنے برسوں سے فٹ بال کھیل رہا ہوں، چند استثناؤں کو چھوڑ کر تقریباً ہر جگہ میرا خیر مقدم ہوا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ پرتگالی شائقین مجھے پسند کرتے ہیں، لیکن میں یہ بھی سمجھتا ہوں کہ کچھ ٹیلی ویژن چینل میری تنقید کرتے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK