Inquilab Logo Happiest Places to Work

آصف شیخ مہاراشٹر کے ہمایوں کبیر ہیں: ایس ڈی پی آئی کا الزام

Updated: May 12, 2026, 12:51 PM IST | Mukhtar Adeel | Malegaon

تعداد کے اعتبار سے ایم آئی ایم کا حق ہونے کےباوجود اپوزیشن لیڈر کا عہدہ نہ دینے پرایس ڈی پی آئی برہم ۔

 SDPI Spokesperson Mushtaq1 Hamad And Others.Photo;INN
ایس ڈی پی آئی کے ترجمان مشتاق۱ حمد اور دیگر-تصویر:آئی این این
’جس طرح مغربی بنگال میں ہمایوں کبیر کی سیاسی سرگرمیوں سے راست فائدہ بی جے پی کو اقتدار کی شکل میں ملا ہے اسی طرح مالیگاؤں کے سابق رکن اسمبلی اور انڈین سیکولر لارجیسٹ پارٹی کے بانی آصف شیخ رشید کی وجہ سے فرقہ پرست سیاسی پارٹیوں کو بھرپور فائدہ مل چکا اور ملتا رہے گا۔‘ اِن خیالات کا اظہار سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا ( ایس ڈی پی آئی) کے ترجمان مشتاق احمد کمال الدین نے مالیگائوں  میں منعقدہ  ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا ۔ 
 
 
آصف شیخ رشید کو ہمایوں کبیر کے مثل قرار دینے کی دلیل میں انہوں نے کہا کہ مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن میں ۲ کُل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے پاس ۲۱؍ کارپوریٹر ہیں ۔ اس لحاظ سے اپوزیشن لیڈر کے عہدے پر اس کا حق تھا لیکن ایم آئی کا آئینی و جمہوری حق مار کر ۱۹؍ کارپوریٹروں والی شیوسینا(شندے) کو اپوزیشن لیڈر کا عہدہ میئر نسرین شیخ ( آصف شیخ رشید کے چھوٹے بھائی خالد شیخ کی اہلیہ ) نے تفویض کردیا ۔مشتاق احمد نے میڈیا کے کڑوے اور تیکھے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ شیوسینا (شندے) نے گستاخانِ رسالت مآب کی پشت پناہی کی ہے۔گری راج مہاراج نے سر عام گستاخیاں کیں اور شیوسینا(شندے) نے  اُس کی سرعام حمایت کی۔ انہوں نے کہا’’ انڈین سیکولر پارٹی کے بانی اور ان کے لواحقین کے پرانے رشتے فرقہ پرستوں سے رہے ہیں۔ ان کی سیاسی نُوراکشتی کا مثبت فائدہ فرقہ پرستوں کو ہوتا رہا ہے اور وہ ہمیشہ مذہب کے نام پر ہندووں کو متحد کرکے فرقہ پرستوں کو فائدہ پہنچانے کیساتھ اپنا اُلّو سیدھا کرتے آئے ہیں۔‘‘ مشتاق احمد نے کہا کہ’’ شہر مالیگاؤں کے عوام اور رائے دہندگان کو بیدار رہنے اور اپنا حافظہ پختہ رکھنے کی ضرورت ہے۔‘‘  یاد رہے کہ آصف شیخ نے این سی پی (شرد) چھوڑ کر ’اسلام ‘ پارٹی قائم کی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK