Inquilab Logo Happiest Places to Work

کابل میں پاکستانی سفارت خانے پر حملہ،سفیر محفوظ ،گارڈ زخمی

Updated: December 03, 2022, 11:40 AM IST | Islamabad

سفیر کو بچانے کیلئےگارڈ، ان کے سامنے آگیا،پاکستانی وزیراعظم نے سیکوریٹی کے اقدامات کا مطالبہ کیا

Pakistan Embassy in Afghanistan; Photo: INN
افغانستان میں واقع پاکستان کا سفارتخانہ؛تصویر:آئی این این

 پاکستانی دفترخارجہ نے تصدیق کی ہے کہ کابل میں جمعہ کوپاکستانی سفارت خانےپرہونے والے حملے میں ایک سیکوریٹی اہلکار شدید زخمی ہو گیا ہے جب کہ حملے کا ہدف کابل میں پاکستانی سفیر تھے۔
 پاکستان نے افغانستان میں طالبان حکومت سے واقعہ کی فوری تحقیقات کر کے ذمے داروں کو قانون کی گرفت میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستانی دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق کابل میں پاکستانی سفارت خانے کےکمپاؤنڈ پر جمعہ کو حملہ کیا گیا جس کا ہدف پاکستان کےناظم الامور عبیدالرحمٰن نظامانی تھے، تاہم اُن کی سیکوریٹی پر مامور کمانڈو اُن کے سامنے آگئے اور زخمی ہو گئے۔دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ سپاہی محمداسرار ہیڈ آف مشن کو بچانے کے دوران شدید زخمی ہوا ہے،جسےاسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ بیان میں افغانستان میں عبوری حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس واقعے کی فوری تحقیقات کی جائےاور ذمہ داروں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔دفترِ خارجہ نےطالبان حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ کابل میں پاکستانی سفارت کاروں اور شہریوں کی سیکوریٹی یقینی بنانے کیلئے مؤثر اقدمات کرے۔
 پاکستان کےوزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی سفیرپرقاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ اپنےٹویٹ میں  انہوںنےکہاکہ وہ سیکوریٹی گارڈ کو خراجِ تحسین پیش کرتےہیںجس نے سفیر کے سامنے آ کر اُن کی جان بچائی۔کابل میں پاکستانی سفیرعبید الرحمٰن نظامانی نےرواں ماہ نومبر میں ہی اپنی ذمے داریاں سنبھالی تھیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK