یوپی ایس ٹی ایف، دہلی اور ہریانہ پولیس کامشترکہ آپریشن ، دشا کے والد نے وزیر اعلیٰ یوگی کا شکریہ ادا کیا، روہت گوداراگینگ نےبدلہ لینے کی دھمکی دی۔
EPAPER
Updated: September 19, 2025, 10:37 AM IST | Agency | Bareilly
یوپی ایس ٹی ایف، دہلی اور ہریانہ پولیس کامشترکہ آپریشن ، دشا کے والد نے وزیر اعلیٰ یوگی کا شکریہ ادا کیا، روہت گوداراگینگ نےبدلہ لینے کی دھمکی دی۔
بریلی میں اداکارہ دشا پٹانی کے گھر پر فائرنگ کرنے وا لے ۲؍ حملہ آوروں نے یوپی پولیس نے انکاؤنٹر میں مار دیا۔کلیدی ملزم رویندر اور ارون منگل کو غازی آباد کے ٹرانیکا سٹی تھانہ علاقے میں ایک مشترکہ آپریشن میں جس میں یوپی اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف)، دہلی پولیس اسپیشل سیل اور ہریانہ اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) شامل تھیں ۔ مارے گئے ملزموں کی شناخت رویندر عرف کلو ساکن کہنی، روہتک اور ارون ساکن گوہانا روڈ سونی پت کے طور پر کی گئی ہے۔ دونوں شوٹر بدنام زمانہ گینگسٹر گولڈی برار اور روہت گودارا گینگ کے سرگرم رکن تھے۔
جائے وقوع سے گلاگ اور جگانہ پستول سمیت متعدد کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔۱۲؍ ستمبر کو تقریباً ۴۵:۳؍ بجے، دو موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے بریلی میں دِشا پٹانی کے گھر پر تقریباً نو راؤنڈ فائرنگ کی۔ حملے کے بعد، گینگ نے سوشل میڈیا پر ذمہ داری قبول کی اور اسے اداکارہ کی بہن خوشبو پٹانی کے دھرم گرو پریمانند مہاراج اور انیرودھ آچاریہ کے بارے میں کیے گئے تبصروں کا انتقام قرار دیا۔اس واقعہ کے بعد وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے دِشا پٹانی کے والد سابق ڈی ایس پی جگدیش پٹانی سے فون پر بات کی اور اہل خانہ کو تحفظ کا یقین دلایا۔ پولیس نے ملزموں کی شناخت کیلئے۲۵۰۰؍سے زائد سی سی ٹی وی فوٹیج کا تجزیہ کیا۔انکاؤنٹر میں بدمعاشوں کے مارے جانے کے بعد دشا پٹانی کے والد جگدیش پٹانی نے کہا’’ اپنی اور اپنے اہل خانہ کی طرف سے، میں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی یقین دہانی کے لیے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، انہوں نے اتنے کم وقت میں مجرموں کا سراغ لگایا اور اتنی سخت کارروائی کی۔ میں نے آج دوبارہ وزیر اعلیٰ سے فون پر بات کی اور ان کی قیادت میں اتر پردیش حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ پردیش پولیس خوف سے پاک معاشرے کے وژن کو پوری طرح سمجھ رہی ہے۔‘‘
واضح رہے کہ دشاپٹانی کے گھر پر فائرنگ کے بعد بدمعاش فرار نہیں ہوئے تھے، اس کے بجائے، وہ دن بھر شہر میں گھومتے رہے۔ پولیس نے واقعہ کے بعد جب ان کی لوکیشن ٹریس کی تو وہ عزت نگر علاقہ میں کئی مقامات پر نظر آئے ۔ انہوں نے اس راستے کا استعمال نہیں کیا جس سے وہ آئے تھے۔پولیس کے مطابق، دونوں افراد کو شہر بھر کے سی سی ٹی وی کیمروں پر کم از کم ۵۰۰؍بار ٹریک کیا گیا۔ اس سے پولیس کو مدد ملی۔ایس ایس پی انوراگ آریہ نے بتایا کہ۱۲؍ ستمبر کو ہونے والے واقعے سے پہلے لئے گئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں مشتبہ افراد کوچوفولا پل کے نیچے اپنے موبائل میںکچھ دیکھتے ہوئے پائے گئے۔ وہاں سے، پولیس نے اسی لمحے آئی پی ڈی آر نکالی جس دونوں مشتبہ افراد کے درست فون نمبر بھی مل گئے۔ فائرنگ کی ذمہ داری قبول کرنے والی روہت گودارا گینگ کے سرغنہ روہت نے مارے گئے ملزموں کو’شہید ‘قراردیا اورسناتن دھرم کا نام لےکران کی موت کا بدلہ لینے کی دھمکی دی۔ پوسٹ میںلکھا کہ ہم اپنے شہید بھائیوں کیلئے کچھ بھی کرسکتے ہیں۔