آگرہ میں چیف الیکشن کمشنر کی رہائش گاہ کے باہر مظاہرہ کے دوران ’’گیانیش غدار ‘‘ اور ’’گیانیش چور‘‘ لکھنے والے کانگریسی کارکنوں کو جیل بھیج دیاگیا۔
EPAPER
Updated: October 01, 2026, 10:45 AM IST | Agency | Agra
آگرہ میں چیف الیکشن کمشنر کی رہائش گاہ کے باہر مظاہرہ کے دوران ’’گیانیش غدار ‘‘ اور ’’گیانیش چور‘‘ لکھنے والے کانگریسی کارکنوں کو جیل بھیج دیاگیا۔
پولیس نے آگرہ میں چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج اور صدری دروازے پر ’’گیانیش غدار‘‘ اور ’’گیانیش چور‘‘ لکھ دینےوالے کانگریس کارکنوں پر مبینہ طور پر توڑ پھوڑ کا ہی معاملہ درج نہیں کیا بلکہ اقدام قتل کی دفعات بھی عائد کردی ہیں۔ مذکورہ واقعے کے بعد احتجاج کرنے والے کانگریس کے تقریباً ۲۰؍کارکنوں کے خلاف اقدام قتل، سرکاری ملازم کو ڈیوٹی سے روکنےکیلئے جان بوجھ کر شدید چوٹ پہنچانے اور ہنگامہ آرائی سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق بدھ کو گرفتار کئے گئے افراد کی تعداد ۶؍ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: سچن دیو برمن کی موسیقی ہی نہیں ان کے گائے نغمے بھی لاجواب ہیں
یہ احتجاج پیر کو وجے نگر علاقے میں گیانیش کمار کی رہائش گاہ کے باہر کیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق کانگریس لیڈرانل یادو، مکیش دھنگڑ، منوج گور، راجیش کمار، راجا گوتم اور پنکج چودھری کو منگل کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا۔ہری پروت پولیس تھانے میں سب انسپکٹر گورو گپتا کی تحریری شکایت پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔