شیوسینا بھون میںدھاراوی بچاؤآندولن کے ذمہ داران کی آدتیہ ٹھاکرے کےہمراہ میٹنگ میں فیصلہ ۔ ۲۲؍ اگست کودھاراوی میںبڑا مورچہ۔
EPAPER
Updated: August 07, 2026, 1:22 PM IST | Saeed Ahmed Khan | Dadar
شیوسینا بھون میںدھاراوی بچاؤآندولن کے ذمہ داران کی آدتیہ ٹھاکرے کےہمراہ میٹنگ میں فیصلہ ۔ ۲۲؍ اگست کودھاراوی میںبڑا مورچہ۔
۱۵؍اگست کو ہر اس جگہ ترنگا یاترا نکالی جائے جہاں ری ڈیولپمنٹ کے نام پر دھاراوی واسیوں کو بھیجنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ اس تعلق سے ۶؍ اگست کو شیوسینا بھون میں شام ۷؍بجے کے بعد دھاراوی بچاؤآندولن کے ذمہ داران کی شیوسینا کے رکن اسمبلی آدتیہ ٹھاکرے کے ہمراہ میٹنگ ہوئی ۔ اس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ دوسرے ۲۲؍ اگست کو دھاراوی ہی میں اس موضوع پر بڑا مورچہ نکالنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
آدتیہ ٹھاکرے نےکہاکہ ’’دھاراوی واسیوں کا ایک سطری مطالبہ روزاوّل سے واضح ہے کہ وہ دھاراوی کے علاوہ کسی اورجگہ جانے کیلئےنہ تو تیار تھے اورنہ ہیں اورنہ ہی کسی صورت ہوںگے۔ اس لئے جہاں بھی اس پروجیکٹ کے تعلق سے اڈانی کو زمینیں دی گئی ہیں، وہاں کے ذمہ داران ۱۵؍اگست کو اپنےاپنے علاقے میں ترنگا یاترا نکالیں اور اپنے مطالبے کا اعادہ کریں۔ ‘‘
یہ بھی پڑھئے: ریاست میں اب تک ایک لاکھ سے زائد ڈرائیوروں نے مراٹھی بولنا سیکھ لیا
یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان میں کرلامیں مدر ڈیری ، نمک سازی والی زمین ، ملنڈ ، گوونڈی ، وکھرولی ، ملاڈ مالونی اوردیگر وہ علاقے جہاں بھی زمینیں دی گئی ہیں یا وہاں کے لوگ متاثر ہوئے ہیںیا ہونے کا اندیشہ ہے، ترنگا یاترانکال کر اپنے مطالبے کااعادہ کرتے ہوئے اس پروجیکٹ کی مخالفت میںآواز بلند کریں۔ یہ تفصیلات میٹنگ میں موجود دھاراوی بچاؤ آندولن کے رکن کامریڈ نصیرالحق نے نمائندۂ انقلاب کےاستفسارپر بتائیں۔