Inquilab Logo Happiest Places to Work

آسٹریلیا: بونڈی بیچ حملے کے بعد نیو ساؤتھ ویلز میں بندوق واپسی اسکیم

Updated: August 16, 2026, 10:07 PM IST | Sydney

آسٹریلیا کے بونڈی بیچ حملے کے بعد نیو ساؤتھ ویلز میں بندوق واپسی اسکیم شروع ہوگی ، نقد رقم کے بدلے ہتھیار واپس لینے کی یہ ملک کی پہلی ریاستی سطح کی اسکیم ہوگی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

آسٹریلیا کی سب سے زیادہ آبادی والی ریاست نیو ساؤتھ ویلز (این ایس ڈبلیو) میں رواں سال کے آخر میں بندوق واپسی اسکیم شروع کی جائے گی۔ بونڈی بیچ دہشت گرد حملے کے بعد نقد رقم کے بدلے ہتھیار واپس لینے کی یہ ملک کی پہلی ریاستی سطح کی اسکیم ہوگی۔اسکیم کے تحت نیو ساؤتھ ویلز میں بندوق کے مالکان۲؍ نومبر سے پستول، شاٹ گن اور رائفلیں جمع کرا کے زیادہ سے زیادہ۱۰۰۰؍ آسٹریلوی ڈالر حاصل کر سکیں گے۔ این ایس ڈبلیو کے پریمئرکرس منس نے سنیچرکو کہا، ’’ہم چاہتے ہیں کہ یہ بندوقیں واپس جمع کرائی جائیں، ان کا معاوضہ دیا جائے اور انہیں محفوظ طریقے سے تلف کیا جائے۔‘‘انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت لاکھوں نہیں تو سیکڑوں ہزاروں بندوقیں واپس جمع ہو سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھئےـ: برطانیہ: دوسری جنگ عظیم کے بعد ملک کا پہلا سکھ فائٹر جیٹ پائلٹ عرشدیپ

واضح رہے کہ گزشتہ دسمبر میں سڈنی کے بونڈی بیچ پر ایک یہودی تہوار کے دوران فائرنگ میں۱۵؍ افراد کی ہلاکت کے بعد آسٹریلوی حکام نے ملک کے اسلحہ قوانین میں وسیع پیمانے پر اصلاحات کا وعدہ کیا تھا۔ریاست میں نافذ کیے گئے نئے اسلحہ قوانین کے تحت عام شہریوں کو زیادہ سے زیادہ۴؍ بندوقیں رکھنے کی اجازت ہے۔ تاہم کسانوں اور کھیلوں میں نشانہ بازی کرنے والے افراد سمیت بعض مخصوص زمروں کے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ۱۰؍ بندوقیں رکھنے کی اجازت ہے۔نئی اسکیم ان افراد کے لیے دستیاب ہوگی جن کے پاس نئے قوانین کے تحت مقررہ حد سے زیادہ ہتھیار ہیں یا جن کے پاس اب جائز لائسنس نہیں ہے۔جبکہ اسلحہ لائسنس کی مدت بھی۵؍ سال سے گھٹا کر۲؍ سال کر دی گئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ایران کی فضائی دفاعی پیداوار کا۸۵؍ فیصد سے زیادہ حصہ جنگ میں محفوظ رہا: ایران

ذہن نشین رہے کہ متعدد ملکوں میں اسلحہ کا حصول انتہائی آسان ہے، اور یہ حکومت کے آسان ضوابط اور لائسنس کے طریقہ کار کے سبب ممکن ہوپاتا ہے، آسٹریلیا بھی انہیں ملکوں میں سے ایک ہے۔ تاہم نفسیاتی مسائل سے دوچار کوئی بھی شخص ان ہتھیاروں کا غلط استعمال کرسکتا ہے۔ حکومت کا یہ اقدام انہیں اسلحوں میں تخفیف کا سبب بنے گا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK