Inquilab Logo Happiest Places to Work

آسٹریلیا: سفید فام بالادستی کے نیٹ ورک ٹیررگرام کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا گیا

Updated: June 28, 2025, 2:17 PM IST | Canberra

برطانیہ کے بعد آسٹریلیا نے بھی ’’ٹیررگرام‘‘ کو دہشت گرد گروپ قرار دیا۔ اس کے ممبر کو ۲۵؍ سال کی جیل ہوسکتی ہے۔ یہ سفید فام بالا دستی والا گروپ ہے جو نسل پرستی کو فروغ دیتا ہے۔ اس گروپ نے ترکی اور سلوواکیہ میں ۲؍ جان لیوا حملے کروائے ہیں۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

آسٹریلوی حکومت نے سفید فام بالادستی کے نیٹ ورک ٹیررگرام کو دہشت گرد تنظیم کے طور پر درج کیا ہے۔ وزیر داخلہ ٹونی برک کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں ایسی انتہا پسند نفرت کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ انہوں نے ایکس پر لکھا کہ ’’یہ گروپ ایک ایسے نظریے کو پروان چڑھاتا اور فروغ دیتا ہے جو کچھ آسٹریلوی باشندوں کو اپنے گھر میں ناپسندیدہ محسوس کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ یہ انتہا پسندانہ نفرت ہے جو خوش آئند نہیں ہے اور آسٹریلیا میں اس کی کوئی جگہ نہیں ہے۔‘‘ ایس بی ایس نیوز کے مطابق، لسٹنگ کا مطلب یہ ہے کہ جو کوئی بھی اس گروپ کا ممبر یا اس سے وابستہ پایا گیا اسے ۲۵؍ سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ برک نے کہا کہ ’’یہ فہرست آسٹریلوی حکومت کو ہمارے ملک میں انتہا پسندوں کی کارروائیوں کو محدود کرنے اور آسٹریلوی باشندوں کو محفوظ رکھنے کیلئے نمایاں طور پر زیادہ طاقت دے گی۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: یورپی یونین کاؤنسل کے صدر انٹونیو کوسٹا نے غزہ میں انسانی حالات کو ’’تباہ کن‘‘ قرار دیا

واضح رہے کہ اس سال کے شروع میں، آسٹریلوی حکومت نے ٹیررگرام پر پابندیاں عائد کیں، یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کینبرا نے مکمل طور پر آن لائن پر مبنی ادارے پر انسداد دہشت گردی کی مالی معاونت کی پابندیاں عائد کی ہیں۔ ٹیررگرام ایک آن لائن نیٹ ورک ہے جو بنیادی طور پر ٹیلی گرام میسجنگ ایپ کے ذریعے کام کرتا ہے اور نو فاشسٹ، سفید فام بالادستی اور عسکریت پسند سرعت پسند نظریے کو فروغ دیتا ہے۔ برطانیہ کے ہوم آفس کے مطابق یہ گروپ دہشت گردی کی پرتشدد کارروائیوں کے ذریعے مغربی دنیا کے خاتمے اور `نسل کی جنگ کو فروغ دے رہا ہے۔ برطانیہ نے اپریل ۲۰۲۴ء میں ٹیررگرام کو ایک کالعدم دہشت گرد تنظیم کے طور پر نامزد کیا۔ اس گروپ سے کم از کم دو حملے دہشت گردی کے ساتھ منسلک ہیں: گزشتہ سال اگست میں ترکی میں ایک مسجد کے باہر ایک ۱۸؍ سالہ شخص کی طرف سے پانچ افراد کو چھرا گھونپنے کا لائیو اسٹریم کیا گیا اور اکتوبر ۲۰۲۲ء میں سلوواکیہ کے دارالحکومت براٹیسلاوا کے ایک بار میں دو افراد کی جان لیوا فائرنگ میں موت ہوئی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK