Inquilab Logo Happiest Places to Work

آسٹریلیا کی خواتین ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو ۴۳؍رنز سے شکست دی

Updated: March 20, 2026, 6:05 PM IST | New Delhi

بیتھ مونی (۷۹) اور الانا کنگ (۳؍ وکٹ) کی شاندار کارکردگی کی بدولت آسٹریلیا کی خواتین ٹیم نے پہلے ٹی۲۰؍ میچ میں ویسٹ انڈیز کو ۴۳؍ رنز سے ہرا دیا۔ اس کے ساتھ ہی آسٹریلیا نے تین میچوں کی سیریز میں ۰۔۱؍ کی برتری حاصل کی ہے۔

Ashleigh Gardner.Photo:X
ایشلے گارڈنر۔ تصویر:ایکس

 بیتھ مونی (۷۹) اور الانا کنگ (۳؍ وکٹ) کی شاندار کارکردگی کی بدولت آسٹریلیا کی خواتین ٹیم نے پہلے ٹی۲۰؍ میچ میں ویسٹ انڈیز کو ۴۳؍ رنز سے ہرا دیا۔ اس کے ساتھ ہی آسٹریلیا نے تین میچوں کی سیریز میں  ۰۔۱؍ کی برتری حاصل کی ہے۔ بیتھ مونی کو ان کی شاندار بیٹنگ کے لیے پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

 

یہ بھی پڑھئے:نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو ۶؍ وکٹ سے شکست دی

۱۶۵؍ رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم آسٹریلوی بولنگ کے سامنے مقررہ ۲۰؍ اوورز میں ۶؍ وکٹ پر صرف۱۲۱؍ رنز بنا سکی اور میچ ۴۳؍ رنز سے ہار گئی۔ کیانا جوزف اور ہیلی میتھیوز کی اوپننگ جوڑی نے محتاط آغاز کرتے ہوئے پہلے وکٹ کے لیے ۳۳؍ رنز جوڑے۔ ساتویں اوور میں الانا کنگ نے ہیلی میتھیوز (۱۱؍رن) کو آؤٹ کرکے یہ شراکت ختم کی۔ اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آنے والی شیمین کیمپ بیل نے کیانا جوزف کے ساتھ اننگز کو سنبھالا اور اسکور کو ۷۶؍رن  تک پہنچایا۔۱۲؍ ویں اوور میں کم گراتھ نے کیانا جوزف کو آؤٹ کر کے ویسٹ انڈیز کو بڑا جھٹکا دیا۔ کیانا جوزف نے ۳۹؍ گیندوں پر سات چوکے اور ایک چھکا لگا کر ۴۵؍ رنز بنائے۔ اگلے ہی اوور میں الانا کنگ نے شیمین(۱۵) اور ڈی آندرا ڈوٹن (صفر) کو آؤٹ کرکے میچ پر آسٹریلیا کی گرفت مضبوط کر لی۔ اس کے بعد آسٹریلوی باؤلرز نے ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے کا کوئی موقع نہیں دیا۔ ۲۰؍ویں اوور میں اسٹیفنی ٹیلر (۲۸) اور جاہزارا کلیکسٹن (صفر) کو ویئرہم نے آؤٹ کیا۔چینیل ہنری ۱۲؍ رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہی۔

یہ بھی پڑھئے:فیفا:فلسطین کے خلاف ’امتیازی سلوک‘ پر اسرائیل کے خلاف پابندیاں عائد


اس سے پہلے آسٹریلیا کی خواتین ٹیم نے جمعرات کی رات کھیلے گئے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ۲۰؍ اوورز میں ۶؍ وکٹ پر ۱۶۴؍ رنز کا چیلنجنگ اسکور بنایا۔ آسٹریلیا کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس نے ۳۴؍رنز تک اپنے دو وکٹ گنوا دیے۔ جارجیا وول  ۸  اور فیبی لیچفیلڈ ۶؍ رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔ اس کے بعد ایلس پیری نے بیتھ مونی کے ساتھ اننگز کو سنبھالا اور تیزی سے رنز بنائے۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان تیسرے وکٹ کے لیے ۹۹؍ رنز کی شراکت ہوئی۔ ۱۷؍ویں اوور میں ڈی آندرا ڈوٹن نے ایلس پیری (۳۶؍رن ) کو آؤٹ کر کے اس شراکت کا خاتمہ کیا۔ اگلے ہی اوور میں چنیل ہنری نے بیتھ مونی کو آؤٹ کر دیا۔ بیتھ مونی نے ۵۵؍ گیندوں میں سات چوکے اور دو چھکے لگا کر ۷۹؍ رنز بنائے۔ ایشلے گارڈنر (ایک) اور جارجیا ویئرہم ۹؍ رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔ ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم کے لیے ڈی آندرا ڈوٹن نے تین وکٹ حاصل کیے۔ چنیل ہنری کو دو وکٹ ملے۔ جاہجارا کلیکسٹن نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK