• Mon, 19 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آسٹریلین اوپن: ڈینیل میدویدیف کی گرینڈ سلیم فتوحات میں واپسی

Updated: January 19, 2026, 5:18 PM IST | Melbourne

سابق عالمی نمبر ون اور تین بار آسٹریلین اوپن کے فائنلسٹ ڈینیل میدویدیف نے بالآخر گرینڈ سلیم مقابلوں میں اپنی ناکامیوں کا سلسلہ توڑ دیا۔ پیر کو ملبورن پارک میں کھیلے گئے پہلے راؤنڈ کے میچ میں روسی اسٹار نے ہالینڈ کے جیسپر ڈی جونگ کو شکست دے کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔

Daniil Med.Photo:INN
ڈینیل میدویدیف۔ تصویر:آئی این این

سابق عالمی نمبر ون اور تین بار آسٹریلین اوپن کے فائنلسٹ ڈینیل میدویدیف نے بالآخر گرینڈ سلیم مقابلوں میں اپنی ناکامیوں کا سلسلہ توڑ دیا۔ پیر کو ملبورن پارک میں کھیلے گئے پہلے راؤنڈ کے میچ میں روسی اسٹار نے ہالینڈ کے جیسپر ڈی جونگ کو شکست دے کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔ ۱۱؍ ویں سیڈ میدویدیف کا مقابلہ اب دوسرے راؤنڈ میں فرانس کے کوئنٹن ہالیس سے ہوگا، جنہوں نے پہلے راؤنڈ میں الیگزینڈر تابیلو کو شکست دی ہے۔
مارگریٹ کورٹ ایرینا میں کھیلا گیا یہ مقابلہ میدویدیف کی ذہنی مضبوطی کا امتحان ثابت ہوا۔ انہوں نے ۲؍ گھنٹے اور۵۳؍ منٹ میں۵۔۷، ۲۔۶، ۶۔۷؍سے یہ مقابلہ جیتا۔ اس جیت کے ساتھ میدویدیف کا رواں سیزن (۲۰۲۶ء) میں ریکارڈ ۰۔۶؍ ہو گیا ہے، جس میں برسبین انٹرنیشنل کا خطاب بھی شامل ہے۔میدویدیف کے لیے ۲۰۲۵ء کا سال انتہائی مشکل رہا تھا، جہاں وہ فرنچ اوپن، ومبلڈن اور یو ایس اوپن کے پہلے ہی راؤنڈ میں باہر ہو گئے تھے۔ ۲۹؍ سالہ میدویدیف کا کہنا ہے کہ وہ اب کورٹ پر ’’مثبت‘‘ رہنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ گزشتہ سال ان کے برتاؤ اور غصے نے ان کے کھیل کو متاثر کیا تھا۔

یہ بھی پڑھئے:’’دُھرندھر ۲‘‘ کا ٹیزر ’’بارڈر ۲‘‘ کے ساتھ ریلیز ہوسکتا ہے

آٹھ سال بعد اپنے کوچ گیلس سروارا سے الگ ہونے کے بعد، اب وہ تھامس جوہانسن اور روہن گوئٹزکے کی زیر نگرانی کھیل رہے ہیں، جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔گزشتہ سال جو ہوا سو ہوا، وہ کریئر اور زندگی کا حصہ ہے۔ میں اپنی زندگی کی طرح کورٹ پر بھی مثبت رہنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ ابھی تک سب کچھ اچھا جا رہا ہے۔
 سنیل گاوسکر نے شکست کے باوجود کوہلی اور ہرشیت رانا کی حوصلہ افزائی کی
ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ میں کیوی ٹیم نے ۴۱؍رنز سے کامیابی حاصل کر کے ہندوستان میں پہلی بار ون ڈے سیریز جیت کر تاریخ رقم کر دی۔ تاہم، اس شکست کے باوجود سنیل گاوسکر نے وراٹ کوہلی کے مزاج اور ہرشیت رانا کی فائٹنگ اسپرٹ کی تعریف کی ہے۔سنیل گاوسکر نے جیو اسٹار  پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وراٹ کوہلی کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ وہ کسی مخصوص ’’امیج‘‘ کے پابند نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:افریقن کپ آف نیشنز:سینیگال دوسری بار براعظم کا بادشاہ بن گیا

گاوسکر کے مطابق، بہت سے کھلاڑی اس بات کے دباؤ میں رہتے ہیں کہ لوگ انہیں کیسا دیکھتے ہیں، لیکن کوہلی صرف اس بات پر توجہ دیتے ہیں کہ ٹیم کو اس وقت کیا ضرورت ہے۔کوہلی ضرورت پڑنے پر محتاط انداز اپناتے ہیں اور موقع ملنے پر فوری حملہ بھی کرتے ہیں۔ یہی مزاج انہیں دوسروں سے ممتاز کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK