میلبورن میں جاری۱۱۴؍ ویں آسٹریلین اوپن کے کوارٹر فائنل میں اٹلی کے نامور ٹینس اسٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈیانک سنر نے امریکہ کے بین شیلٹن کو سیدھے سیٹوں میں ہرا کر اپنی برتری ثابت کر دی ۔ سنر نے پورے میچ کے دوران اپنے اعصاب پر قابو رکھا۔
EPAPER
Updated: January 28, 2026, 6:28 PM IST | Melbourne
میلبورن میں جاری۱۱۴؍ ویں آسٹریلین اوپن کے کوارٹر فائنل میں اٹلی کے نامور ٹینس اسٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈیانک سنر نے امریکہ کے بین شیلٹن کو سیدھے سیٹوں میں ہرا کر اپنی برتری ثابت کر دی ۔ سنر نے پورے میچ کے دوران اپنے اعصاب پر قابو رکھا۔
میلبورن میں جاری۱۱۴؍ ویں آسٹریلین اوپن کے کوارٹر فائنل میں اٹلی کے نامور ٹینس اسٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈیانک سنر نے امریکہ کے بین شیلٹن کو سیدھے سیٹوں میں ہرا کر اپنی برتری ثابت کر دی ۔ سنر نے پورے میچ کے دوران اپنے اعصاب پر قابو رکھا اور حریف کھلاڑی کو سنبھلنے کا موقع نہ دیا۔پہلا سیٹ: ۳۔۶،دوسرا سیٹ: ۴۔۶،تیسرا سیٹ: ۴۔۶؍ سے جیتا۔۲۴؍سالہ سنر اس وقت ناقابلِ شکست فارم میں نظر آ رہے ہیں۔ یہ میلبورن پارک میں ان کی مسلسل ۱۹؍ ویں فتح ہے، جو ان کے اعتماد اور اس کورٹ پر ان کی گرفت کو ظاہر کرتی ہے۔ امریکی کھلاڑی بین شیلٹن نے کوشش تو کی لیکن سنر کے جارحانہ انداز کے سامنے ان کی ایک نہ چل سکی۔
ٹینس شائقین اب سال کے سب سے بڑے مقابلے کے لیے تیار ہو جائیں۔ سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن سنر کا سامنا عالمی نمبر ایک اور ٹینس کی تاریخ کے عظیم کھلاڑی نوواک جوکووچ سے ہوگا۔ ماہرین اس میچ کو ’’فائنل سے قبل فائنل‘‘ قرار دے رہے ہیں۔
We are so ready for the next chapter of Sinner vs Djokovic at AO 2026 🍿 pic.twitter.com/0DQIh05A5U
— #AusOpen (@AustralianOpen) January 28, 2026
آسٹریلین اوپن: کارلوس الکاراز کی برق رفتار فتح، پہلی بار سیمی فائنل میں رسائی
اسپین سے تعلق رکھنے والے عالمی نمبر ایک اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈیڈ کھلاڑی کارلوس الکاراز نے میزبان آسٹریلیائی کھلاڑی ایلکس ڈی مینور کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دے کر آسٹریلین اوپن ۲۰۲۶ء کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔بدھ کو کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں۲۲؍ سالہ الکاراز نے اپنے حریف کو سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مقابلہ سیدھے سیٹوں میں اپنے نام کیا۔ الکاراز نے۵۔۷، ۲۔۶، ۱۔۶؍ سے کامیابی حاصل کی۔
یہ بھی پڑھئے:ونود کھوسلہ نے ایلون مسک پر نسل پرستی کا الزام لگایا، مسک نے کھوسلہ کوذہنی مریض کہا
اس ہار کے ساتھ ہی ایلکس ڈی مینور کا ہوم گراؤنڈ پر چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور ہو گیا جبکہ الکاراز نے پورے ٹورنامنٹ میں اب تک ایک بھی سیٹ نہ ہارنے کا منفرد ریکارڈ برقرار رکھا ہے۔ میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کارلوس الکاراز نے اپنی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’میں اپنے کھیل کی سطح سے بہت خوش ہوں۔ پہلے راؤنڈ سے اب تک ہر میچ میں میری کارکردگی بہتر ہوئی ہے اور آج میں کورٹ پر خود کو بہت پُرسکون محسوس کر رہا تھا۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:امریکہ جنوبی کوریا کے ساتھ ٹیرف تنازع پر’کچھ حل‘ نکالے گا: ڈونالڈ ٹرمپ
ٹاپ سیڈیڈ کارلوس الکاراز کا مقابلہ اب سیمی فائنل میں جرمنی کے تھرڈ سیڈیڈ الیگزینڈر زیوریو سے ہوگا۔ ٹینس ماہرین اس مقابلے کو ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا معرکہ قرار دے رہے ہیں کیونکہ الکاراز اس جیت کے ذریعے اپنے کریئر گرینڈ سلیم کی تکمیل کی جانب ایک قدم مزید قریب ہو جائیں گے۔