• Wed, 21 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’اوینجرز: ڈومسڈے‘‘ کے ہدایتکار نے ’’دبنگ‘‘ میں سلمان خان کی تعریف کی

Updated: January 21, 2026, 6:22 PM IST | New York

’’اوینجرز: ڈومسڈے‘‘ دنیا بھر میں ۱۸؍ دسمبر کو ریلیز کے لیے تیار ہے۔ ایم سی یو کے مداحوں کے لیے ایک خاص تحفہ، ۲۰۲۶ء نہ صرف رابرٹ ڈاؤنی جونیئر کو فرنچائز میں واپس لائے گا بلکہ سپر ہیروز کی طاقتور کولیبوریشن بھی پیش کرے گا۔

Joe Russo.Photo:INN
جو روسو۔تصویر:آئی این این

 ’’اوینجرز: ڈومسڈے‘‘ دنیا بھر میں ۱۸؍ دسمبر کو ریلیز کے لیے تیار ہے۔ ایم سی یو  کے مداحوں کے لیے ایک خاص تحفہ، ۲۰۲۶ء نہ صرف رابرٹ ڈاؤنی جونیئر کو فرنچائز میں واپس لائے گا بلکہ سپر ہیروز کی طاقتور کولیبوریشن بھی پیش کرے گا، ایونجرز سے لے کر فینٹاسٹک فور تک۔ تاہم’’اوینجرز: ڈومسڈے‘‘ کے ڈائریکٹر جو روسو کا  ایک پرانا ویڈیو دوبارہ منظرِ عام پر آیا جس میں  بالی ووڈ اداکار سلمان خان پر ان کا تبصرہ  ہندوستانی  مداحوں کو حیران کر گیا۔
 ایونجرز: اینڈگیم کے لیے ہندوستان  میں ایک پریس ٹور کے دوران  ایکشن ڈائریکٹر جو روسو نے انکشاف کیا کہ سلمان خان ان کے پسندیدہ  ہندوستانی  اداکار ہیں۔ فلم انڈسٹری کے کئی ایکشن سینز سے متاثر ہونے کے بعد،  ابھینو کشیپ کی فلم دبنگ روسو کے لیے خاص طور پر نمایاں رہی، جو ایک ارب ڈالر کی فرنچائز اور کلٹ جیسی مقبولیت کے خالق ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:ذاکر خان نے صحت کی وجوہات کی بنا پر کامیڈی سے طویل وقفہ لے لیا، ۲۰۳۰ء تک واپس آ سکتے ہیں

میں نے دبنگ دیکھی 
میڈیا سے بات چیت کے دوران، جو روسو نے بتایا کہ انھیں حال ہی میں دبنگ دیکھنے کا موقع ملا، جب وہ۲۰۱۹ء میں ایونجرز کی پروموشن کر رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ ’’میں نے چند سال پہلے دبنگ دیکھی۔ مجھے یہ بہت پسند آئی۔ مجھے کیمرے کے کام نے بہت متاثر کیا، اور میں نے فلم کو بہت اچھا پایا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ایکشن بہترین ہے۔ میں ایکشن ڈائریکٹر ہوں، اس لیے مجھے ایکشن فلمیں دیکھنا بہت پسند ہے  اور بالی ووڈ کے موجودہ دور کے پولیس تھیم فلموں کی تعریف کی۔ تاہم، انٹرنیٹ نے اس تبصرے پر خاص دلچسپی نہیں دکھائی اور اسے  فلمیں پروموٹ کرنے کا نیا طریقہ قرار دیا، جبکہ سلمان خان کے مداح ان کی عالمی مقبولیت پر خوش ہوئے۔ کچھ نیٹیزین اس انتخاب پر حیران بھی ہوئے کہ روسو نے بالی ووڈ کی کون سی ایکشن فلم پسند کی  اور وہ اسے بھی ایک ’پروموشنل حربہ‘ قرار دیتے رہے۔

یہ بھی پڑھئے:وراٹ کوہلی کو پچھاڑ کر ڈیرل مچل ایک بار پھر دنیا کے نمبر ون بلے باز بنے

اسی وقت، پولیس فلمیں بالی ووڈ کی سب سے کامیاب اصناف میں شامل ہیں۔ جدید دور کے پولیس کردار، جیسے اجے دیوگن کی  سنگھم  یا امیتابھ بچن کی  زنجیر، سنیما اسکرین پر کامیاب ہوچکی ہیں  اور شائقین کو محظوظ کیا ہے۔تازہ ترین فین تھیوریز اور رپورٹس کے مطابق، ’’اوینجرز: ڈومسڈے‘‘ روسو برادرس کو ان کے سب سے زیادہ ایکشن بھرے انداز میں واپس لائے گا۔ یوٹیوبر جان کیمپیا کے مطابق  آنے والی دسمبر ۲۰۲۶ءکی ریلیزمارول کی تمام پچھلی فلموں کو دھندلا  کردے گی۔اس جوش و خروش عروج پر ہے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ ’’اوینجرز: ڈومسڈے‘‘ میں ایکشن کا دائرہ پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK